پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے تعاون سے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں طلبات کے تیار کردہ انسدادِ پولیو پر مبنی آرٹ ورک کی نمائش منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو محترمہ عظمیٰ کاردار نے طلبات کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹی خبروں اور غلط فہمیوں کے خلاف علم و آگہی کی مہم میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے انسدادِ پولیو کے عزم کا اعادہ کیا اور عوامی صحت سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے یونیورسٹی میں ایک مستقل پلیٹ فارم قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سروت رسول اور اسسٹنٹ پروفیسر سدرہ اشرف نے بھی خطاب کیا اور معاشرتی تبدیلی میں فن کے کردار پر روشنی ڈالی۔
#2DropsEveryChildEveryTime #EndPolioNow #PolioFreePakistan #VaccinesWork #HealthForAll
Load/Hide Comments























