🔹 ڈائنوسور کا کروڑوں سال پرانا انڈا محفوظ حالت میں دریافت

ارجنٹینا میں کروڑوں برس پرانا ڈائنا سور کا انڈا محفوظ حالت میں دریافت کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا سے ملنے والا انڈا دیکھنے میں تو بالکل تاذہ لگتا ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ انڈا 7 کروڑ سال پرانا ہے جو حیران کن طور پر بالکل درست حالت میں ہے۔

ڈائنا سور کا یہ انڈا ارجنٹینا کے خطے پاٹاگونیا کے علاقے ریونگرو سے دریافت ہوا ہے۔ جس نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی چھوٹے ڈائناسور کا انڈا ہو گا۔

واضح رہے کہ اس علاقے سے پہلے بھی ڈائنا سور کے انڈے دریافت ہو چکے ہیں۔ تاہم پہلی دفعہ بالکل درست اور محفوظ حالت میں انڈا دریافت ہوا ہے۔

ارجنٹینا میوزیم آف نیچرل سائنسز کے گونزالو میونوز کے مطابق دریافت ہونے والا انڈا مکمل اور درست حالت میں ہے۔ اور یہ ممکنہ طور پر کسی چھوٹے گوشت خور ڈائنا سور کا انڈا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس انڈے کو اب ارجنٹینا میوزیم آف نیچرل سائنسز میں تحقیق کے لیے بھیجا جائے گا۔ اور انڈے کے اسکینز سے علم ہو گا کہ اس انڈے کے اندر واقعی مواد موجود ہے یا نہیں۔

اس انڈے سے اگر کسی ڈائنا سور کے آثار دریافت ہوئے یہ جنوبی امریکی تاریخ میں ایک اہم پیشرفت ہو گی۔