وومن ونگ بلوچستان کا تیسرا اجلاس صوبائی کنوینئر سید امان شاہ کی سربراہی میں منعقد

بلوچستان کی خواتین ملک کے دیگر حصوں کی نسبت کئی گنا زیادہ محرومیوں کا شکار ہیں:سید امان شاہ، عوام پاکستان پارٹی، بلوچستان

بلوچستان کی خواتین باہمت، محنتی اور صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، مگر انہیں مناسب مواقع اور پلیٹ فارم نہ ملنے کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں محدود ہو کر رہ گئی ہی: فاطمہ عاطف، مرکزی رہنماء عوام پاکستان پارٹی

کراچی ( ) :عوام پاکستان پارٹی کے وومن ونگ بلوچستان کا تیسرا اجلاس صوبائی کنوینئر بلوچستان سید امان شاہ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری پروفیسر حلیم صادق، وومن ونگ کی مرکز سے تعلق رکھنے والی رہنماء محترمہ فاطمہ عاطف،کو ئٹہ سے فاطمہ خان، ثناء ملک ، ہنزہ ، ثناء سلیمان، صوبائی ترجمان بلوچستان اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد صوبے میں خواتین کے تنظیمی کردار کو مستحکم کرنا، درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا اور آئندہ کی حکمتِ عملی وضع کرنا تھا۔اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سماجی، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، خصوصاً خواتین کو درپیش تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ جیسے سنگین مسائل پر توجہ مرکوز رہی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی خواتین ملک کے دیگر حصوں کی نسبت کئی گنا زیادہ محرومیوں کا شکار ہیں، جنہیں قومی سطح پر اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی کنو ینئر بلوچستان سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین باہمت، محنتی اور صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، مگر انہیں مناسب مواقع اور پلیٹ فارم نہ ملنے کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی، بلوچستان کی خواتین کو سیاسی اور سماجی عمل میں متحرک اور بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین وومن ونگ کے پلیٹ فارم سے یونین کونسل سے لے کر صوبائی سطح تک تنظیم سازی مکمل کریں، تاکہ ہر علاقے کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو محترمہ فاطمہ عاطف نے کہا کہ ہر ضلع میں وومن ونگ کی تنظیم نو کے لیے ٹیم تشکیل دی جانیی چاہیے اوربلوچستان کی خواتین کے بنیادی مسائل پر مبنی ایک خصوصی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں خواتین کے سیاسی شعور کو بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر فاطمہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں پالیسی سفارشات اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔عوام پاکستان پارٹی وومن ونگ بلوچستان ایک پرعزم، بااختیار اور فعال پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہی ہے جو صوبے کی خواتین کو ان کا جائز مقام دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گا۔

جاری کردہ
ترجمان عوام پاکستان پارٹی۔بلوچستان