یوٹیوب کی اشتہاری آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

یوٹیوب کی اشتہاری آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

اشتہاری آمدنی 2025ء کی دوسری سہ ماہی میں تقریباً 10 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی۔

الفابیٹ کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے اشتہارات سے 9 ارب 80 کروڑ ڈالرز کمائے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں اشتہارات سے کمائے گئے 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے 13 فیصد زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے اس سہ ماہی میں یوٹیوب کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ تقریباً 9 ارب 60 کروڑ ڈالرز لگایا تھا یعنی موجودہ اعداد و شمار اس تحمینے سے بھی زیادہ ہیں۔


For more updates visit

www.jeeveypakistan.com

اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں اضافہ مارکیٹ میں یوٹیوب کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی وجہ وہ کوششیں ہیں جو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے حالیہ برسوں کے دوران لوگوں کو ٹی وی سے ڈیجیٹل میڈیا کی طرف منتقل ہوتے ہوئے دیکھ کر کیں۔

Courtesy jang.com.pk