دولہے نے شادی کی فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو جان بوجھ کر سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا

مصر میں دولہے نے شادی کی فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو جان بوجھ کر سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا۔

واقعہ کی تصاویر اور ویڈیو فوٹو گرافر عماد جو نے بنائی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دولہا دلہن کو پکڑے ہوئے تھا لیکن اچانک اسے چھوڑ کر دلہن پانی میں جا گری، جس کے بعد وہ پانی سے باہر آ کر خوفزدہ نظر آئی۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے اور ماہرین نے دولہے کے اس عمل کو شرمناک اور غیر مناسب قرار دیا ہے۔

میلبرن کی ماہر نفسیات کارلی ڈوبر نے کہا کہ شادی کا دن بہت سے لوگوں کے لیے زندگی کا خاص لمحہ ہوتا ہے، اس لیے ایسے مذاق کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیے جا سکتے۔