
طلبہ کو شوکاز ریاست مخالف نعرے لگانے پر جاری کئے گئے، داؤد یونیورسٹی
13 مارچ ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبہ کو شوکاز ہولی منانے پر نہیں بلکہ ریاست مخالف نعرے لگانے پر جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے جاری کردہ علامیہ کے مطابق 21 فروری 2025ء کو بعض طلباء نے عین جمعہ المبارک کی نماز کے وقت بغیر اجازت مذہبی تہوار ہولی منانے کے انتظامات کئے ، انتظامیہ نے طلباء کو منع کیا تاہم معاملہ اس وقت سنگین صورتحال اختیار کرگیا جب بعض شرپسند عناصر جن کا اس ایونٹ سے کوئی تعلق نہیںتھا ، نے ریاست مخالف نعرے لگا کر ایونٹ کو سبوتاژ کر دیا چونکہ غیر مجاز ایونٹ کی بجائے ریاست مخالف نعرے لگنا سنگین معاملہ بن گیا تھا اس لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے طلباء کو شوکاز نوٹس جاری کئے اور ایف آئی آر درج کروائی جس کی بنیاد ریاست مخالف نعرے ہیں اور اس میںہولی کا کوئی ذکر نہیں جن 8 طلباء کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ان میں سے 6 مسلمان ہیں ۔ عدالت عالیہ نے طلباء کوجاری شوکاز نوٹس منسوخ نہیں کئے۔
https://e.jang.com.pk/detail/862841
سیہون میں اسکول پر حملہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی
13 مارچ ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
سیہون (این این آئی)سیہون میں اسکول پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، دوران امتحان فائرنگ کی، جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، مسلح افرادنے اسکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ذرائع کے مطابق سیہون شریف میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں زمین کے تنازعہ پر استاد پر فائرنگ کی گئی،اس دوران موٹر سائیکلوں اور اسکول کے دروازوں کو بھی توڑا گیا، مسلح ملزمان استاد کو ہراساں کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔س یہون شریف کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سیہون میں دوران امتحانات مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، 9 سے زائد ملزمان نے اسکول کے اندر گھس کر فائرنگ اور موٹر سائیکل سمیت کمروں کے دروازے توڑ ڈالے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر با آسانی فرار ہوگئے۔
https://e.jang.com.pk/detail/862836
کار سواروں نے پیپلز بس کے عملے کو یرغمال بنا کر ساڑھے گیارہ لاکھ لوٹ لیے
13 مارچ ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن حدید میں کرولا کار میں سوار ملزمان نے پیپلز بس کے عملے کو یرغمال بنا کر ساڑھے گیارہ لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پیپلز بس کے ڈرائیور شیر جان کے بیان کے مطابق ااسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے سامنے واقع بس اسٹینڈ پر بدھ کی شام افطار کے کچھ دیر بعد ااسٹاپ پر کیشئیر کی کار کے ساتھ آ کر ایک کار رکی۔کار میں 6 ملزمان سوار تھے دو ڈاکو کار میں بیٹھے ہوئے تھے ، چار ڈاکوؤں نے جن میں سے ایک نے ماسک پہن رکھا تھا مجھے ، کنڈیکٹر ، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا۔ ملزمان نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ہماری تلاشی لی،۔ڈرائیور کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر ساڑھے 11 لاکھ روپے ،سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ڈرائیور کے مطابق پولیس کو واقع کی اطلاع دی گئی تاہم پولیس وہاں نہیں پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا ۔گلشن حدید میں پیپلز بس سروس پر ڈکیتی کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی بات میں تضاد ہے۔دن کے اوقات میں 11لاکھ نہیں 5 لاکھ کیش جمع ہوتا ہے۔واردات میں 5لاکھ روپے نقدی،4موبائل فون اور گارڈ کا ریپیٹر چھینا گیا ہے۔ واردات 4 سے 5ملزمان نے انجام دی۔ واردات بدھ کی شام کی گئی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔























