پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار جاوید شیخُ نے کہا کہ صحافی اور میڈیا ورکرز معاشرے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے لوگ ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار جاوید شیخُ نے کہا
کہ صحافی اور میڈیا ورکرز معاشرے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے لوگ ہیں کراچی پریس کلب کے سالانہ فیمیلی گالا میں شرکت کرکے فخر محسوس کررہا ہوں یہاں اتنے بڑے پیمانے پر انتظامات دیکھ کر حیرانگی ہوئی ہے مجھے پریس کلب کے عہدے داروں نےبتایا کہ فیملی گالا میں ممبران کی فیمیلی اور بچوں کے لئے تفریحی اور ان ڈور صحت مند مقابلے منعقد کئے گئے اور میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے میوزیکل شو میں معروف فنکار مدعو کئے گئے ہیں فوڈ کورٹ میں ممبران کے لئے اچھا انتظام کیا گیا ہے ایسا فیمیلی گالا ملک بھر میں کسی پریس کلب میں نہیں ہوتا اطہر جاوید صوفی سے میں نے پریس کلب آنے کا وعدہ کیا تھا مجھے خوشی ہے کہ آج فیمیلی گالا میں مدعو کیا گیا اور ممبران نے میرا والہانہ استقبال کیا میں آپکی محبتوں کا مشکور ہوں فیملی گالا میں ہونے والے میوزیکل شو میں گلوکار حسن جہانگیر ،آئیت شیخ ، حنیف راجہ،کاشف خان ، تنویر آفریدی ،عرفان ملک، علی حسن، جمال اکبر، ذاکر مستانہ، شیہنی عظیم اور سرور قوال نے بھر پور پرفارم کرکے سامعین محفل کو خوب محظوظ کیا اور پریس کلب کے ممبران کو شاندار شو منعقد کرنے پر مبارکباد دی
پریس کلب کے سیکرٹری شعیب خان ، منصف خان، شمس کیریو، فیضان کفیل ، اطہر جاوید صوفی، عبدالوسیع قریشی،اشرف علی مطلوب حسین ، عزیز بھٹی ، لیاقت مغل ، ثاقب صغیر ، تنویر آفریدی، جاوید جیے جا، ودیگر میوزیکل شو میں صحافی فنکار دوستی کے تحت پرفارم کرنے والے فنکاروں کا بلا معاوضہ فن گالا میں پرفارمنس پر شکریہ اداکیا