
07-11-2024
لاہور ( ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے جوہر ٹاؤن کیمپس میں آئرلینڈ ایجوکیشن ایکسپو منعقد ہوا جس کا اہتمام یو ایم ٹی کے آفس آف کارپوریٹ لنکیجز اینڈ پلیسمنٹ (او سی ایل پی) نے آئرلینڈ ایجوکیشن آفس کے تعاون سے کیا۔
ایکسپو میں آئرلینڈ کی معروف یونیورسٹیز اور کالجز کے نمائندوں نے شرکت کی، جنہوں نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کو آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر ہیڈ او سی ایل پی قرۃ العین بابر، سمیرہ فضل، سدرہ طاہر، ساجد الرحمٰن، عبد الرحیم، ڈائریکٹر آئرلینڈ ایجوکیشن آفس ڈاکٹر اسامہ اور محمد طحہ موجود تھے۔ ایکسپو کا مقصد طلباء کو بیرون ملک خاص طور پر آئرلینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا اور انہیں تعلیمی اداروں اور پروگراموں سے متعارف کرانا تھا جو ان کے کیریئر میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
نیشنل کالج آف آئرلینڈ، ڈبلن گریفتھ کالج اور ڈبلن بزنس اسکول جیسے معروف اداروں کے نمائندے ایکسپو میں شریک تھے۔ یہ ایونٹ طلباء کے لیے آئرلینڈ میں تعلیمی مواقع دریافت کرنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔
خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قرۃ العین بابر نے آئرش وفد کا استقبال کیا اور کہا کہ یو ایم ٹی نہ صرف ڈگریاں فراہم کر رہی ہے بلکہ اپنے طلباء کے لئے بہترین تعلیمی اور کیریئر کے مواقع بھی فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یو ایم ٹی کے طالب علموں کی ترقی کے لیے تعلیمی اور کیریئر سے متعلقہ ایونٹس کے امنعقاد کو خوش آئیند قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر قرۃ العین بابر نے مہمانوں کو سوینئرز بھی پیش کیے۔
===================================================
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے ساتھ پی آئی ٹی بی کے PayZen کو دونوں اداروں میں نافذ کرنے کیلئے دو الگ الگ معاہدے طے پا گئے۔ ان معاہدوں کا مقصد دونوں اداروں میں ادائیگی کے عمل کو ڈیجیٹائز اور ہموار کرنا، کارکردگی میں اضافہ، شفافیت اور سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ پی آئی ٹی بی کی جانب سے جوائنٹ ڈائریکٹر PayZen اجلال حسین، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور کی جانب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر جبکہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کی جانب سے وائس چانسلر میاں عمران مسعود نے معاہدوں پر دستخط کیے۔ معاہدوں کے مطابق PayZen ان اداروں میں ہر قسم کی ادائیگیوں کیلئے بنیادی انٹرفیس کے طور پر کام کرے گا، طلبہ اور ادارہ کے درمیان لین دین میں مالیاتی کارروائیوں کو آسان اور ڈیجیٹائز کرے گا۔ PayZen کے نفاذ سے دونوں اداروں میں انتظامی عمل بڑھے گا جس سے طلباء، فیکلٹی اور اسٹیک ہولڈرز کیلئے ادائیگیاں مزید شفاف اور قابل رسائی ہوں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ PayZen نہ صرف مالیاتی لین دین کو ہموار کرتا ہے بلکہ انتظامی معاملات میں شفافیت اور سہولت کے کلچر کو بھی فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی ٹی بی میں ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ادارہ جاتی کارکردگی بڑھانے، طلباء اور انتظامیہ کو محفوظ، صارف دوست ڈیجیٹل حل فراہم کرنے کے ساتھ بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
================================================================
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر انٹرنیشنل سٹیم ڈے کی مناسبت سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سٹیم سائنسی نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب کے تمام پبلک سکولوں کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ تمام اضلاع میں سٹیم نمائش کا انعقاد یقینی بنائے گا۔ یہ سائنسی نمائش پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر مڈل و سیکنڈری سکولوں کے طلباء کے سائنسی ماڈلز پر مشتمل ہوگی۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سٹیم نمائش کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا اور سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس و ریاضی کے فروغ کے علاوہ ان میں مذکورہ مضامین و عنوانات کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائشیں طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے منعقد کی جا رہی ہیں جو مختلف شعبوں میں طلباء کے جدید خیالات و رجحانات کو اجاگر کرے گی۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نمائش کیلئے پیش کئے جانے والے ماڈلز کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو تمام اضلاع سے جمع ہونے والے ماڈلز کا تکنیکی جائزہ لے گی اور نمائش کیلئے شارٹ لسٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ماڈلز کے حامل 108 طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طلباء کو تخلیقی صلاحیتیں آزمانے کے مواقع دینا ان کی ترقی میں معاون ہوگا۔ یہ سائنسی نمائش گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کی مالی معاونت سے جاری تعلیم پروگرام کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔
====================================
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 207واں اجلاس جمعرات کے روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت منقعد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے نفاذ کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پی ایچ ڈی، ایم فل اور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلبہ کی تھیسز رپورٹس کی بنیاد پر ان کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔ جن طلبہ کی تھیسز رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اُن میں ڈاکٹر ہما سعید خان (پی ایچ ڈی فزیالوجی)، مدیحہ شکور (پی ایچ ڈی ہیومن جنیٹکس)، ڈاکٹر سعدیہ لیاقت (ایم فل اناٹومی) ڈاکٹر عائشہ شوکت (ایم ایچ پی ای)، ڈاکٹر صمہ فاطمہ قیصرانی (ایم فل اناٹومی)، ڈاکٹر آسیہ فضل (ایم فل فرانزک سائنسز)، ڈاکٹر سید حیدر عباس شاہ (ایم ایس جنرل سرجری)، ڈاکٹر حنا سکندر (ایم فل فزیالوجی)، ڈاکٹر اویس رشید (ایم ایس اینستھیزیا)، ڈاکٹر حنا ثمرین (ایم ایس اینستھیزیا)، ڈاکٹر حنان (ایم ایس پیڈیاٹرکس سرجری)، رفعت یاسمین (ایم ایس نرسنگ)، رابعہ خادم (ایم ایس نرسنگ)، ڈاکٹر محمد ایاز ارشد (ایم ڈی کارڈیالوجی)، ڈاکٹر نمرہ وقار (ایم ڈی پیڈیاٹرکس)، ڈاکٹر ثناء انعم (ایم ڈی پیڈیاٹرکس)، ڈاکٹرزاہد وسیم (ایم ڈی پیڈیاٹرکس میڈیسن)، ڈاکٹر فاروق نواز (ایم ڈی پلمانولوجی)، محمد فرحان خان (پی ایچ ڈی فرانزک سائنسز) ڈاکٹرمحمد عمیر اسلم (ایم ایس اینستھیزیا)، ڈاکٹر راحت سرفراز (پی ایچ ڈی ماربڈ اناٹومی اینڈ ہسٹو پیتھالوجی)، ڈاکٹر سعدیہ لیاقت (ایم فل اناٹومی)، کومل (ایم فل بائیوکیمسٹری)، ڈاکٹر ثناء محمود (ایم فل امیونولوجی)، فائزہ الیاس (ایم فل امیونولوجی)، محمد جاوید (ایم فل ایم ایل ایس)، اقرا اعجاز (ایم فل ایم ایل ایس)، ڈاکٹر محمد ماجد رشید (ایم فل مائیکرو بیالوجی)، ڈاکٹر کنول اعوان (ایم ایس اینستھیزیا)، ڈاکٹر محمد حنیف (ایم ایس جنرل سرجری)، ڈاکٹر فیضان الدین شیخ (ایم ایس نیوروسرجری)، شازیہ تاج (ایم ایس نرسنگ)، ڈاکٹر مہوش رباب (ایم ایس گائنی)، ڈاکٹر تہمینہ حیات (ایم ایس گائنی)، ڈاکٹر عمیر خالق (ایم ایس آپتھلمولوجی)، ڈاکٹر رابعہ دستگیر (ایم ڈی ایس آپریٹیوو ڈینٹسٹری)، ڈاکٹر آمنہ نوید (ایم ڈی ایس آرتھوڈونٹکس)، ڈاکٹر مریم نور (ایم ایس آپتھلمولوجی)، ڈاکٹر یاسر سلطان (ایم ایس پیڈز سرجری)، ڈاکٹر اسد علی (ایم ڈی کارڈیالوجی)، ڈاکٹر بلال شاہد (ایم ایس پیڈز میڈیسن) اور ڈاکٹر طیبہ گل (ایم ڈی ریڈیالوجی) شامل تھے۔ اس کے علاوہ متعدد طلبہ کے ابتدائی تحقیقی خاکوں (Synopsis)کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مزید برآں شبیر حسین کے پی ایچ ڈی بائیو کیمسٹری کے تھیسس کی جانچ کیلئے ملکی اور غیر ملکی ایگزامینرز کی پینل کی بھی منظوری دی گئی۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























