وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دیوالی کا دیا جلانے پہنچ گئیں

لاہور۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دیوالی کا دیا جلانے پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 90-شاہراہ قائد اعظم پردیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں

تقریب گاہ کو دیوالی کی مناسبت سے روشن دئیے اور روایتی رنگولی سے سجایا گیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نے1400ہندو خاندانوں میں دیوالی پر تحفتاً 15٫15ہزار روپےکے چیک کی تقسیم کئے
وزیر اعلیٰ مریم نواز کاسموگ کے خاتمے کی مشترکہ کاوشوں کے لئے انڈین پنجاب کے سی ایم کو خط لکھنے کا اعلان

اقلیتی برادریوں کے لئے خصوصی کارڈ کے اجراء کا اعلان
اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان
مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کرنے کا اعلان
مینارٹیز کے محلے ،گلیوں کی ڈویلپمنٹ کا اعلان

دیوالی کی تقریب میں امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے خصوصی شرکت کی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لہنگے اور روایتی لباس میں ملبوس خواتین سفارتکاروں کو سٹیج پر بلا لیا

اقلیتی ارکان اسمبلی اور ہندو کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست کی بجائے ہندو خواتین کے درمیان بیٹھ گئی اور کمسن بچی کو گود میں بیٹھا لیا

ہندو پنڈت کاشی رام نے پراتھنا اور دیوالی کی رسومات ادا کیں

پنڈت کاشی رام نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کی خصوصی پراتھنا کی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہندو خواتین سے ملکر کیک کاٹا اور انہیں کھلایا

رکن قومی اسمبلی کھیل داس نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر دیوالی منانے پر خراج تحسین پیش کیا

پاکستان میں نفرت نہیں، محبت ترقی اور خوشحالی ہے۔ کھیل داس

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے خطاب کیا

صوبائی کابینہ کے ارکان ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی آفسر بھی دیوالی کی تقریب میں شریک ہوئے

======================================

لاہور۔کمشنر لاہور زید بن مقصودکا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ رائے ونڈ مرکز کا دورہ۔

لاہور۔تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کاپہلا مرحلہ کل 31اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔

لاہور۔کمشنر لاہورزید بن مقصود نے منتظمین مرکز سے ملاقات کی۔ اجتماع انتظامات کا جائزہ لیا۔

منتظمین تبلییغی اجتماع کا میونسپل و سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

کمشنرلاہورزید بن مقصود کے دورے کے موقع پر تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔بریفنگ دی

ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق۔ اے سی رائے ونڈ ڈاکٹر زینب طاہر ۔ایل ڈبلیو ایم سی۔لیپارک۔ریسکیو 1122 واسا و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے

لاہور۔تبلیغی جوڑ و اجتماع کل سے شروع ہوگا۔میونسپل انتظامات مکمل ہیں۔کمشنر لاہورزید بن مقصود

لاہور۔تبلیغی جوڑ و اجتماع کا پہلا مرحلہ 3نومبر 2024تک جاری رہے گا۔کمشنر لاہورزید بن مقصود

اضافی سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے ہیں۔انتظامیہ اور منتظمین میں مکمل رابطہ ہے۔کمشنر لاہور

لاہور۔سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیئے پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز تعینات ہیں۔بریفنگ

لاہور۔اجتماع کیلئے10بستروں پر مشتمل ہسپتال۔6میڈیکل ڈسپینسریز قائم کی گئیں ۔کمشنر لاہورکو بریفنگ
===============
ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے 2 روز کی کار کردگی کا جائزہ اجلاس
قصور(30اکتوبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت پولیومہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر ولید منصور، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھاکشن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو پولیومہم کے پہلے دو روز کی کار کردگی کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ دو روز کے دوران 4 لاکھ 92 ہزار 593 بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ 96 فیصد ٹارگٹ کو حاصل کیا گیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے پولیوٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور نئے جذبے کے تحت ٹیموں کو کام کرنے اور مقررہ ٹارگٹ کوسو فیصد پورا کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لا کر پولیومہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کاگورنمنٹ سکولوں اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ
سکولوں میں اساتذہ کی حاضری‘صفائی ستھرائی‘تدریس کے عمل‘ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا
قصور(30اکتوبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کاگورنمنٹ سکولوں اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ‘سکولوں میں اساتذہ کی حاضری‘صفائی ستھرائی‘تدریس کے عمل اور ہسپتال میں طبی سہولیات اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول منیر شہید کالونی اور گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول روڈ کوٹ کا اچانک دورہ کر کے اساتذہ و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، انرولمنٹ‘تدریس کے عمل سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات سے سوالات پوچھے اور کوالٹی ایجو کیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوالٹی ایجو کیشن پر بھرپور توجہ دی جائے۔ اساتذہ اپنی محنت اور جانفشانی سے بچوں کو تعلیم و تربیت دیں تا کہ بچے کامیاب ہو کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے رورل ہیلتھ سینٹر گنڈا سنگھ والا اور بنیادی مرکز صحت برج کلاں کا دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانیوالی دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں مریضوں سے فراہم کردہ علاج معالجہ کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی سمیت دیگر طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات برئے کار لائے لا رہی ہے۔ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری کیساتھ سرانجکام دیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو جلد ازجلد کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا اجلاس
حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان
قصور(30اکتوبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل میاں عمیر اکرام،ریجنل منیجر سید ابرار حسین، ایریا منیجر محمد ظفر اقبال، ضلعی صدر ملک خالد پرویز باری، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چونیاں طارق خان نیازی، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور غضنفر عباس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اورٹیکنیکل اداروں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں کمپیوٹر آپریٹر‘کلینیکل اسسٹنٹ، ویلڈر، فیبری کیٹر،ریفری جنریشن اینڈ آٹو آئیر کنڈیشنگ، آٹو موبائل مکینک، ڈریس میکنگ،بیو ٹیشن اور دیگر کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضرورت کیمطابق ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے تا ہم نوجوان یہاں سے پاس ہونے کے بعد باآسانی اندورن و بیرون ملک روز گار حاصل کرتے ہیں اس کے علاوہ نوجوانوں نے اپنا ذاتی کاروبار بھی شروع کر رکھا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان اداروں کے سربراہان کو مزید بہتر انداز میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی تلقین کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ایسے اسکلز پروگرامز کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ نوجوان ہنر سیکھ کر اپنا اچھا روز گار کما سکیں۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر کے احکامات‘میونسپل آفیسر ریگولیشن چوہدری اشرف گجر کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا گیارواں مرحلہ
دوکانوں کے آگے عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان ضبط‘سڑکوں کی حدود اور نالیوں کے اوپر تعمیر پختہ تھڑے مسمار‘شہریوں کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو زبردست الفاط میں خراج تحسین
قصور(30اکتوبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے حکم اور ایڈمنسٹریٹر عمر اویس کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن قصور چوہدری اشرف گجر کی زیر نگرانی شہر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا گیارواں مرحلہ‘ دوکانوں کے آگے عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان ضبط‘سڑکوں کی حدود اور نالیوں کے اوپر تعمیر پختہ تھڑے مسمار کر کے بازاروں اور سڑکوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل آفیسر ریگولیشن قصور چوہدری اشرف گجر کی نگرانی اور دیگر میونسپل قصور کے افسران پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر حاجی اکمل حسین، انفورسمنٹ انسپکٹر زمرزا افضل، ملک شوکت، فیصل جمیل‘ انچارج انکروچمنٹ علی فرحان گیلانی،ساجد علی خاں‘ٹریفک و پنجاب پولیس کے افسران و دیگر کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن گیٹ پتواں والا‘نیشنل بینک چوک‘قتل گڑھی پل‘کوٹ غلام محمد سمیت دیگر جگہوں پر کیا گیا۔دوکانوں کے آگے عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان کو ضبط جبکہ سڑکوں کی حدود اور نالیوں کے اوپر تعمیر پختہ تھڑے مسمار کر کے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ تجاوزات کیخلاف کارروائی میں افرادی قوت کا استعمال کیا گیا۔ شہریوں کیطرف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹرکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایم او آئی چوہدری اشرف گجر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شہر کی خوبصورتی میں اضافے‘صفائی ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ تاجروں کو آئندہ مقرر حد سے تجاوز کرنیکی صورت میں سخت کارروائی کیلئے وارننگ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ شہرکی خوبصورتی میں اضافے کیلئے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپورکاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تا ہم دوکاندار حضرات تجا وزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کابھرپور ساتھ دیں۔
٭٭٭٭٭
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام جاری
قصور(30اکتوبر 2024ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری، شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں، گرین بیلٹس، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک۔ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور‘اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹیزکھڈیاں‘مصطفی آباد عطیہ عنایت مدنی، چونیاں، الہ آباد، کنگن پور طلحہ انور، پتوکی، پھولنگر ڈاکٹر مکرم سلطان اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ نالہ جات اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی، پارکس، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہروں کی سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صاف ستھرا اور اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت‘اسسٹنٹ کمشنرز کا مختلف علاقوں کا دورہ‘پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
قصور(30اکتوبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کا مختلف علاقوں کا دورہ‘پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے سٹی قصور اور دیگر یونین کونسلز کا دورہ کیا اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ انہوں نے پانچ سال سے کم عمر پولیو قطرے پینے والے بچوں کی انگلیوں پر ٹیموں کی طرف سے لگائے گئے نشان‘کولڈ چین‘ٹیلی شیٹ ڈور مارکنگ کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور‘اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے اپنی اپنی تحصیلوں کی مختلف یونین کونسلز اور لاری اڈوں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے نشان اور ڈور مارکنگ، ٹیلی شیٹ، مائیکرو پلان کو چیک کیا۔ اس موقع پر تمام افسران نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تا کہ وہ کسی بھی معذوری کا شکار نہ ہو ں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں قائم انٹر میڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانی سینٹر کا دورہ کر کے انتظامات کو چیک کیا۔
٭٭٭٭٭
اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں کے دورے‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ‘ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد
قصور(30اکتوبر 2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں کے دورے‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ‘ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان سہو اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے اپنی اپنی تحصیلوں میں عام مارکیٹوں کا دورہ کر کے پھلوں، سبزیوں، روٹی و نان، بریڈ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیا تا ہم ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد کئے۔
٭٭٭٭٭

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================