وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے شعبہ امور طلباء میں طلباؤطالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کی تیاری کے لئے تزین شدہ ہال کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر شعبہ امور طلباء ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، فیکلٹی ممبران اور طلباء و ملازمین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباؤطالبات بہت باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہال سے طلباء کو مقابلوں کی تیاری میں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے طلباؤطالبات کو کم وسائل کے باجود بہترین نتائج دینے پرڈائریکٹر شعبہ امور طلباء ڈاکٹر محمد علی کلاسرا کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر محمد علی کلاسرا نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 70سیٹوں پر مشتمل ہال سے طلباؤطالبات کو قرآت، نعت، مضمون نویسی، تقریر، ڈرامہ، مکالمہ، نظم وغزل سمیت ہم نصابی مقابلوں کی تیاری میں مدد ملے گی
==========================
وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ طلباؤطالبات نے متاثرکن تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے شعبہ ٹیکسٹائل میں جو نئے خیالات متعارف کرائے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام بی ایف اے کے طلباؤطالبات کے رنگارنگ تھیسز نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر ثمینہ نسیم، انچارج شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈاکٹر اسنا مبشرہ، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ تھیسز نمائش میں طلباء و طالبات نے مختلف قدرتی اشیا ء کوکپڑوں میں استعمال کیااورپاک چین دوستی اور ثقافت پر متعددفن پارے بھی تخلیق کئے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ طلباؤطالبات نے قدرتی عناصر کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں خوبصورتی سے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات اور ثقافت پر فن پارے مسحورکن ہیں۔شرکاء نے طلباء کے فن پاروں کو دلکش قرار دیا۔