لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ پینٹ اینڈ ہارڈ ویئر ایسوسی ایشن کا سالانہ باضابطہ اجلاس زیر صدارت یونین کے صدر محمد عاشق پٹھان کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں لاڑکانہ پینٹ ائینڈ ہارڈویئر کے چالیس سے زائد تاجروں نے شرکت کی اجلاس میں لاڑکانہ کے تاجروں سے منسلک مسائل کے حل پر زور دیا گیا اس موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاشق پٹھان، محمود پٹھان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ پینٹ ائینڈ ہارڈویئر یونین دکانداروں کو درپیش تمام مسائل کا حل مشترکہ مشاورت اور اکثریتی رائے کے فیصلوں پر کرتی ہے، جس میں مارکیٹ برانڈنگ ائینڈ رٹیل پالیسیز بھی شامل یونین کے فیصلوں کا مقصد پینٹ کے صارفین کو مناسب قیمتوں میں بہترین معیار کا پینٹ پہنچانا ہے جبکہ یونین میں مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے دوکانداروں پر عائد کیے جانے والے ٹیکسز اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت ضلع انتظامیہ سے منسلق معاملات پر باہمی مشاورت پر فیصلے کیے جاتے ہیں، اور کوشش کی جاتی ہے پینٹ ائینڈ ہارڈویئر ائیسوسئیشن کے تاجر ملک اور اپنے خطے کی ترقی کے لیے اپنا ممکن مثبت کردار ادا کر سکیں اور تمام سرکاری محکموں کے ساتھ باہمی انڈر اسٹینڈنگ پیدا کر سکیں تاکہ تاجروں کے مسائل بھی بروقت حل ہو سکیں اور تاجر اپنا تعمیری کردار بھی ادا کر سکیں یونین اجلاس میں دکانداروں کو درپیش ٹیکسز، میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس، ٹرانسپورٹرز کی مقادمی، مزدوری، لیبر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ سول ڈفینس، ضلع انتظامیہ، پولیس سے منسلک معاملات زیر غور آئے، اجلاس میں مارکیٹ برانڈنگ اور دیگر رٹیل پالیسز پر بھی کھل کر گفتگو کی گئی جس پر تمام تاجروں نے اپنی تجاویز دیں، جس کے بعد یونین کے عہدیداروں کی جانب سے مشاورت اور ووٹنگ کے بعد اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں وحید قریشی، حسن رند، زوار علی شیر شر ، آصف علی ، آمر میمن ، ثاقب ،شہباز قریشی ،اندر لعل،عبدالحفیظ،علی رضا سولنگی ،صابر بھٹو ، منور لعل ، غلام رسول منگی، رمضان منگی، ایاز سریو ، اختیار شر، لالا عمیر پٹھان ودیگر نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments