بنگلہ دیش میں لگ بھگ 50 برس بعد جمعے کو پہلی بالی وڈ فلم ریلیز کی گئی

بنگلہ دیش میں لگ بھگ 50 برس بعد جمعے کو پہلی بالی وڈ فلم ریلیز کی گئی۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین نے سنیما گھروں کا رخ کیا۔ جنوری میں دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پٹھان’ نے باکس آفس پر خوب کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ بنگلہ دیش نے 1971 میں پاکستان سے الگ ہونے کے بعد پڑوسی ملک بھارت کی فلموں پر پابندی لگا دی تھی جس کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا بتایا گیا تھا۔
=========================
ترکیہ میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے بھر پور انتخابی مہم جاری
ترکیہ میں اتوار کو عام انتخابات ہو رہے ہیں ۔صدر رجب طیب اردوان اور اپوزیشن اتحاد کے رہنما ’’کمال قلیچ دارولو‘‘کی بھر پور انتخابی مہم جاری ہے۔ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل تقریباً 7 لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

===============================
بھارتی ریاست کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے میدان مار لیا ہے۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ انتخابات میں کامیابی پر کانگریس کے کارکن جشن منا رہے ہیں۔ یہ اسمبلی انتخابات بی جے پی اور کانگریس دونوں کے لیے انتہائی اہم ہیں کیوں کہ بھارت کے کئی سیاسی مبصرین کی رائے میں کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے نتائج بھارت میں اگلے برس ہونے والے عام انتخابات کے لیے رجحان ساز ثابت ہو سکتے ہیں
================================
غزہ پر مسلسل پانچویں روز اسرائیل کی بمباری سے دو فلسطینی شہید ، متعدد زخمی
غزہ پر مسلسل پانچویں روز اسرائیل کی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ روز ہونے والے فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کا ایک کمانڈ ربھی شامل تھا جس کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعدد33 ہو گئی ہے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک سو دس افراد زخمی ہیں ۔ غزہ سے اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ چلائے گئے ہیں جن سے وسطی اسرائیل میں ایک شحص ہلاک ہو گیا۔ اسرائیل نے النصر کے علاقے میں چھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کی تین منزلیں تباہ ہو گئیں۔ فلسطینی وزارت اطلاعات نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے گزشتہ ہفتے دوران 139 عمارتیں مکمل تباہ ہوئیں جبکہ پانچ سو سے زیادہ عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
===============================
جدہ:سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورس نے اعلامیے پر دستخط کردئیے
سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورس نے انسانی امداد کی نقل وحرکت اور شہریوں کے تحفظ پر اتفاق کرلیا تاہم متحارب دھڑے جنگ بندی پر متفق نہ ہوسکے۔ سعودی شہرجدہ میں ایک ہفتے بات چیت کے بعدسوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے نمائندوں نےاس حوالے سے ایک اعلامیے پر دستخط کردئیے ۔اعلامیے کے مطابق دونوں دھڑے مختصر جنگ بندی کے لئے بات چیت جاری رکھیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اگرچہ دونوں فریق جنگ بندی کے معاہدے سے اب بھی کافی دور ہیں تاہم حالیہ اعلامیے پر دستخط سے عارضی جنگ بندی کی راہ ہموار ہونے میں مدد ملے گی۔الجریزہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بھی سوڈان کے داخلی پوائنٹ حلفایا میں جھڑپیں ہوئی ہیں تاہم حالات گزشتہ دنوں کے مقابلے میں نسبتاً پرسکون رہے۔سوڈان میں 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائدافراد نے پڑوسی ممالک نقل نقل مکانی کی ہے ۔