پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کی قیادت سے فارین فنڈنگ کے مقدمات نہ بنانے کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں

محمد عاشق پٹھان ==============

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کی قیادت سے فارین فنڈنگ کے مقدمات نہ بنانے کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، وہ سیاسی قیادت کو پیغامات بھیج رہے ہیں کہ فارین فنڈنگ کے کیس نہ بنائے جائیں اور بھلے عام انتخابات وقت پر کروائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان مرد بن کر فارین فنڈنگ کی تحقیات کا سامنہ کریں کیونکہ فارین فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد عمران خان کو این آر او کیسے دیا جاسکتا ہے اس لیے وہ اب نااہلی سے بچ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ خواجہ ناظم الدین، ایوب کھوڑو، پیرالاہی بخش، حسین شہید سہروردی سمیت دیگر بانیان پاکستان نااہل ہوسکتے ہیں تو


عمران خان کیوں نااہل نہیں ہوسکتا؟ انہوں نے کہا کہ فارین فنڈنگ کیس میں تمام ثبوت آنے کے بعد صادق اور امین نہ ہونے کے ساتھ ساتھ قوم کا مجرم بھی ثابت ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ کروڑوں ڈالر فارین فنڈنگ کی صورت میں صدر عارف علوی، عمران اسماعیل دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوتے رہے جو اکاؤںٹس چھپائے گئے اور کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنا جرم ہے اس لیے عارف علوی عہدے سے استعیفا دے کر تحقیقات کا سامنہ کریں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ناکام ثابت ہوا اور اب دوبارہ 13 اگست پر احتجاج کی کال دے کر وہ اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کے لیے عدم اعتماد کے پیچھے کسی اشارے کے نہ ہونے کا بیان دے کر خود عمران خان کے بیانیے کی نفی کردی ہے اور عمران خان کے آمریکی سازش کا بنانیہ جھوٹا ثابت ہوچکا ہے، انہوں نے آمریکی سازش کی باتیں کرنے والے عمران خان کے وزیراعلیٰ کے پی کے تو آمریکی سفیر سے ملاقاتیں کررہے ہیں جس سے ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کے ڈکٹیشن پر نہ چلنے کی باتیں کرتے تھے اب چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اسٹبلشمنٹ کے کہنے پر کرنے کی باتیں کرکے خود کو سلیکٹیڈ ثابت کرچکے ہیں اب وہ ایسی الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی کے لیے آرٹی ایس سسٹم کو جام کردے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان 9 حلقوں پر انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہیں تو شام کو عدالت میں انہیں حلقوں پر انتخابات رکوانے کے لیے درخواست دائر کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چوں چوں کا مربہ کہنے والے عمران خان کی حکومت خود چوں چوں کا مربہ تھے جبکہ پنجاب میں وزیراعلیٰ تو پی ٹی آئی کا نہیں ق لیگ کا ہے اور کے پی کے میں فاٹا اور دیگر آزاد ممبران کو ساتھ ملاکر حکومت بنائی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں سیاست کو انتشار زدہ بنادیا ہے اور ہم سیاسی قوتوں نے 13 جماعتوں کو اکھٹا کرکے مشکل فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو بچایا ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمتیں کم ہونے کے بعد اس کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لیے اب جلد دوبارہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں کردی جائیں گی۔