لاہور( )صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت علی جان خان کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد ۔سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹربلال محی الدین نے صوبائی وزیراور سیکرٹری صحت کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے
مختلف وارڈزکادورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں نے طبی سہولیات بارے اظہاراطمینان کیا۔اس موقع پرسی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت علی جان کو طبی سہولیات بارے بریفنگ دی
جبکہ اپنی گفتگو میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں اوریونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے زیادہ سے
زیادہ سہولت فراہم کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے تاکہ مریضوں تک صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
====================================