ایوی ایشن انڈسٹری میں شدید مالی بحران ،ملازمین کو تنخواہ اور ملازمت کے لالے پڑ گئے


کرونا وبا کی تیسری لہر نے پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے سرکاری اور نجی ایئرلائنز کا آپریشن سفری پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوا ہے مسافروں میں شدید کمی کی وجہ سے ایئر لائنز کو اپنی پروازیں ری شیڈیول کرنی پڑی ہیں مختلف روڈ پر پروازیں بند کر دی گئی ہیں یا ان میں کمی آئی ہے مسافروں کی شدید کمی کی وجہ سے ایئر لائنز کے کرائے بھی کم ہوئے ہیں باز روڈ پر پروازوں کی کمی کی وجہ سے مسافروں کو بھی دشواری کا سامنا ہے ۔
دوسری طرف مختلف ایئرلائنز کے سٹاف کی تنخواہ اور ملازمت کے لالے پڑ گئے ہیں تنخواہ میں کٹوتی اور تاخیر ہو رہی ہے اسٹاف کم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ ٹریول ایجنٹس اور ٹریول کمپنیوں کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اسٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی کر دی گئی ہے کچھ ٹریول کمپنیوں نے اپنا اسٹاف کم کر دیا ہے ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹر کمپنیوں میں اس وقت صف ماتم بچھی ہوئی ہے حکومت کی جانب سے ایوی سامنے نہیں آیا یہ وائٹ کالر جوب کرنے والے افراد آخر کس سے مدد مانگیں یہاں بے شمار خواتین بھی ملازمت کرتی ہیں اور اپنے گھر والوں کا گزر بسر ان کی تنخواہ پر ہے لیکن کرونا وبا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں مالی بحران شدید ہو گیا ہے حکومت کو اس جانب توجہ دینی چاہیے اور امدادی پیکج کا اعلان کرنا چاہیے
ایوی ایشن انڈسٹری میں ملازمت کرنے والوں نے کرونا کی وبا کا مقابلہ بہادری سے کیا ہے اور اپنی جان مشکل میں ڈال کر دوران پرواز اور فلائٹ سروسز میں خدمات فراہم کرتے رہے ہیں یہ بھی فرنٹ لائن سولجرز ہیں بیرون ملک سے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے میں ان کا بھی اہم کردار ہے ان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے یہ بھی قومی ہیرو ہیں
—————-
Salik-Majeed
——————
Whatsapp
————
92-300-9253034