سعودی عرب میں منطقہ شرقیہ کے شہروں میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سننے کیلئے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ای کچہری کا اہتمام

ریاض ( ثناء بشير ) سعودی عرب میں منطقہ شرقیہ کے شہروں دمام، الخبر الجبیل اور الاحساء میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو سننے کے لئے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ای کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں ورکرز کی جانب سے آن لائن شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا گیا سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نائب سفیر ذیشان احمد ویلفیئر اتاشی نوید افضال اور ملک ابوبکر شریک تھے منطقہ شرقیہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی شکایات اور مسائل کو بیان کیا جس میں زیادہ تر مسائل مختلف سعودی کمپنیوں کی جانب سے تنخواہوں کے علاوہ دیگر واجبات کی عدم ادائیگی اور دیگر قانونی معاملات کے حوالے سے تھیں جن کو سفیر پاکستان کی جانب سے حل کیے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر سفارت خانہ پاکستان میں گزشتہ ماہ دو کھلی کچہریوں کا اہتمام کیا جاچکا ہے تاہم منطقہ شرقیہ کے علاقوں کے لئے یہ پہلی آن لائن ای کہچری کا اہتمام کیا گیا ہے منطقہ شرقیہ انڈسٹریل علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پاکستانیوں کو جو مسائل درپیش رہتے ہیں اس حوالے سے ہماری ٹیمیں کام کرتی رہتی ہیں تاہم اجتماعی طور پر مسائل کو سننے اور ان کے حل کے لئے اس طرح کی کھلی کہچری زیادہ اہمیت رکھتی ہے سفیر پاکستان نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کووڈ سے قبل اور اسکے دوران بہت ساری کمپنیاں کا دیوالیہ نکل چکا ہے جس کی وجہ سے تنخواہوں اور دیگر واجبات کے حوالے سے جو شکایات لوگوں کو درپیش ہیں کیونکہ یہ معاملات سعودی قوانین اور کمپنیوں کے مابین ہیں تو اس وجہ سے وقت درکار ہوتا ہے تاہم ایسے وہ تمام افراد جو یہاں رہ کر اپنے واجبات کے حصول کے لئے لمبا انتظار کرنے پر مجبور ہیں انہیں مشورہ ہے کہ وہ یہاں اپنی کسی قریبی عزیز یا دوست کو اپنا وکیل مقرر کرکے پاکستان روانہ ہوجائیں تاکہ آگے چل کر ان کے جب واجبات ادا ہوں تو ان کو مل سکیں اور وہ یہاں رہ کر جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں ان سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکیں تاہم سفارت خانہ پاکستان پوری تندہی کے ساتھ ایسے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اسکے دائرہ اختیار میں آتے ہیں تاہم سعودی قوانین سے متعلقہ ایشوز کو بھی ہم کسی حد تک حل کرنے کی بھرپور کوشش اور معاونت کرتے ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کے لئے ہر ممکنہ مدد فراہم کریں اسکے علاوہ ایسے وہ تمام افراد جو ھروب اور اقامہ کی مدت ختم ہوجانے جیسے مسائل سے دوچار ہیں ان کو چاہئیے کہ وہ سفارت خانے سے رابطہ کریں تاکہ ان کو بھی پاکستان بھجوانے کا عمل شروع کیا جاسکے ای کہچری میں شریک افراد کی جانب سے سفیر پاکستان اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا گیا