وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کووڈ کے حساب سے ہم اُسی جگہ پر ہیں جہاں پچھلی سال تھے؛ گذشتہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی تھی

کراچی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت ؛

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، پارلیمنٹر سیکریٹری ہیلتھ قاسم سومرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک:

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کووڈ کے حساب سے ہم اُسی جگہ پر ہیں جہاں پچھلی سال تھے؛

گذشتہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی تھی؛

اس پابندی کی وجہ سے کسی حد تک کورونا پر قابو پایا جاسکا ؛

وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ 2 ہفتوں کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کی جائے؛

ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت رُک جائے گی؛

ان اقدامات سے کورونا کی تیسری لہر پر تدارک ممکن ہوسکے گا ؛

اللہ پاک کا شکر ہے کہ اس وقت سندھ میں کورونا کچھ حد تک کنٹرول میں ہے ؛

کراچی میں انفیکشن ڈیزیز اسپتال بہترطور پر کام کر رہی ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنے کی تجویز دی؛

این سی سی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی؛

وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ ہمیں سب کو ویکسینیٹ کرنا ہوگا؛

وزیراعلیٰ سندھ نے سخت ایس او پیز کے تحت تجارتی مراکز کھلے رکھنے کی بھی تجویز دی؛

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ