چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لاجسٹک لائنز، آرایم جی ماورکس اور ایس بی اے گروپ کی کامیابی

چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاجسکٹ لائنز نے کمپلائنس ڈیفنڈر کو پانچ وکٹوں سے،آرایم جی ماروکس نے باآسانی 98 رنز سے آپریشن پنتھرکواور ایس بی اے گروپ نے آڈٹ اسپارٹنس کو 75 رنز سے شکست سے دوچار کیا۔ اظہر اقبال،،عمیرالحق اورمعاذ بن اوصاف کومین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔،نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں کمپلائنس ڈیفنڈ ر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 165 رنز اسکور کیا عدیل انجم نے 37 گیندوں پر 48 رنز مدثر شیخ نے 45 گیندوں پر 43 رنز اور عبدالرازق نے 13 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جبکہ اظہر اقبال نے 22 رنز دیکر شجاع الدین نے 35 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں لاجسٹک لانز نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 67 رنز احمد علی نے 36 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ اکرم علی قریشی نے 34 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو حسن اکر م نے 20 رنز دیکر 2،کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسرا میچ کے سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر آرایم جی ماروکس نے باآسانی 98 رنز سے آپریشن پنتھر کو شکست دے دی،آرایم جی ماروکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیا، معاذبن اوصاف نے 31 گیندوں پر 42 رنز ناوٹ آوٹ رہے شاکر احمد خان نے 17 گیندوں پر 24رنز بنائے،جبکہ اویس احمد نے 26 رنز دیکر اور نبیل احمد نے 27 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں آپر یشن پنتھر 77 رنز پر ڈھیرہوگئی سوائے زیادرشید جنہوں نے 31 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور کسی کھلاڑی نے ڈبل فگر اسکور نہ کرسکا،عبدلقوی نے 17 رنز دیکر 4 کھلاڑی سیدشعیب الرحمن،معاذبن اوصاف،ابرار احمد اور خالد علی خان نے 1-1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔تیسرے میچ میں ایس بی اے گروپ نے آڈٹ سپارٹنس کو باآسانی 75 رنز سے شکست دی، نیاناظم آباد کرکٹ گراؤنڈمیں ایس بی اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چار وکٹ پر 179 رنز اسکور کیا۔راحیل شیخ نے 44 گیندوں پر 59 رنز عمیرالحق نے 32 گیندوں پر 31 رنز بنائے جبکہ ظہیر الدین نے 33 گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں آڈٹ اسپارٹنس کا کوئی کھلاڑی خاطرخواہ رنز نہیں بنا سکا،جبکہ عمیر الحق نے 14 رنز دیکر عدیل ناصر میر نے 18 رنز دیکر اور افتخار اعوان نے 19 رنز دیکر2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔میچ آفیشل،علیم خان موسی،نعمان اللہ اور سلمان حسین کاظمی امپائرنگ کے محمد اصغر،عاصم علوی،وسیم الدین،شاہد عالم،اعلے حیدراور طاہر رشید جبکہ اسکوررکے جیندافضال اورسید افرسیاب عالم نے فرائض سرانجام دئیے۔