صدرِ پاکستان عارف علوی نے جامعہ این ای ڈی کے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچراینڈ مینجمنٹ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز سے نوازا


23مارچ یومِ پاکستان کے تاریخ ساز موقعے پرصدرِ پاکستان عارف علوی نے جامعہ این ای ڈی کے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچراینڈ مینجمنٹ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز سے نوازا۔اس موقعے پر وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی،پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور رجسٹرار سید غضنفر حسین نے انہیں مبارک باد پیش کی۔جامعہ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرنعمان احمدنے داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بیچلرز آف آرکیٹکچرکی ڈگری1989 میں حاصل کی، جس کا الحاق جامعہ این ای ڈی سے تھا۔انہوں نے مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونی ورسٹی انقرہ، ترکی سے سٹی پلاننگ میں ماسٹرز کیاجب کہ2005 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سول اینڈ بلڈنگ انجینئرنگ میں loughborough یونی ورسٹی سے حاصل کی۔معروف آرکیٹکچر ڈاکٹر نعمان احمداپریل سن 2000 میں بحیثیت چیئرمین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر جامعہ این ای ڈی سے وابستہ ہوئے۔ 2010میں میریٹورس پروفیسر ہوئے جب کہ دسمبر 2017میں ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز مقرر ہوئے۔ڈاکٹر نعمان احمدتحقیق کے حوالے سے بھی بڑا نام ہیں جس کا ثبوت اُن کی کتب”water supply in karachi:Issues and prospects, karachi: The Land Issue, karachi from the prism of urban design“ہیں۔پروفیسرڈاکٹر نعمان احمد کو مہدی علی مرزا آرکیٹکچرل ایوارڈ فار ایکسی لینسی، فیکلٹی گولڈ میڈل ایوارڈ، بیسٹ کیمونٹی ایوارڈ فن لینڈ، اے پی این ایس ایوارڈ فار بیسٹ انووسٹی گیشن رپورٹ آن انوارمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ، کتاب ”واٹر سپلائی اِن کراچی:ایشوزاینڈ پروسپیریٹی“ پر اختر حمید خان میموریل ایوارڈ جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے بیسٹ یونی ورسٹی ٹیچر ایوارڈز سے نوازا گیاہے۔