پیوٹن کا جوبائیڈن کو کرارا جواب

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان نے روس اور امریکا کے درمیان کئی سالوں میں سب سے بڑے بحران کو جنم دیا ہے جبکہ ماسکو نے امریکا سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ تعلقات تباہی کے دہانے پر ہیں۔

روس کے کریمیا کے ساتھ الحاق کے سات برس ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ تعلقات مکمل ختم کرنے سے انکار کیا اور 78 سالہ امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

روسی صدر نے جوبائیڈن کے انہیں ’قاتل‘ کہنے پر کہا کہ ہم دوسرے شخص میں ہمیشہ اپنی جیسی خوبیاں دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ ہمارے جیسا ہے

Courtesy Ary news