بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب عوام کی فلاح وبہبود کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ہری رام کشوری لال پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھا مر ا اور وکلاءکے وفد کی ہری رام کشوری لال سے ملاقات صوبائی وزیر نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کیلئے ہدایا ت جاری کیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز ھا مرا نے صوبائی وزیر برائے محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ہری رام کشوری لال کے فرزند رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص کرن ہری رام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عوامی و سیاسی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب عوام کے فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ جاری فلاحی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ اس کے ثمرات عوام تک جلد سے جلد پہنچ سکیں۔ اس سے قبل صو با ئی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 47 میرپورخاص کی عوام سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ صوبائی وزیر نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کیلئے اقدامات بھی کئے۔ صوبائی وزیر نے عوامی شکایات پر متعلقہ اداروں کے افسران سے رابطہ کیا اور ترجیحی بنیادوں پر تمام مسائل حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے وکلاءکے وفد سے بھی ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ حقیقی جمہوریت کے حصول اور اس کی بقا کے لیے وکلاءبرادری نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔