سلیم حبیب کی بڑی خدمات ہیں جنہوں نے 4ارب روپے تعلیم کے لئے خرچ کیے اوریونیورسٹی قائم کی

ایسے لوگوں پر فخر ہے جو ملک وقوم کی خدمت کرتے ہیں ، سلیم حبیب کی بڑی خدمات ہیں جنہوں نے 4ارب روپے تعلیم کے لئے خرچ کیے اوریونیورسٹی قائم کی، آج اس

ادارے میں 850طلبا زیر تعلیم ہیں جن میں سے 70فیصد اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو اس کے لئے تعلیم اور صحت بہت ضروری ہے اگر ان کا بہترین انتظام کر دیا جائے تو دیر نہیں کہ پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے، سلیم حبیب یونیورسٹی میں منعقد تقریب میں علی نقوی ، ارم آفاق، شاہد خان آفریدی ، فردوس شمیم نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔۔ہفتے کو تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ آپ سب کو ساتھ لے کر چلیں جیسا مدینہ کی ریاست میں تھا اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے والا پاکستان بنا رہے ہیں ، میری خواہش ہے کہ میری زندگی میں پاکستان ایک طاقتور ملک بن جائے،عمران خان پوری دنیا میں واحد لیڈر ہے جس نے کہا کہ میں لاک ڈاؤن نہیں کرسکتا کیونکہ میرے لوگ بھوک سے مر جائیں گے،انہوں نے کہاکہ مجھے ایسے لوگوں پر فخر ہے جو ملک وقوم کی خدمت کرتے ہیں ، سلیم حبیب کی بڑی خدمات ہیں جنہوں نے 4ارب روپے تعلیم کے لئے خرچ کیے اوریونیورسٹی قائم کی، آج اس ادارے میں 850طلبا زیر تعلیم ہیں جن میں سے 70فیصد اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر ارم آفاق نے کہا کہ ترقی کے حصول کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے اور ہمیں اپنی تعلیمی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا اسی مقصد کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، تقریب کے اختتام پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طلبا میں اسناد تقسیم کیں ، پودا لگایا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ تقریب یونیورسٹی کانام تبدیل کرنے پر رکھی گئی تھی اس سےقبل یونیورسٹی کا نام بیرٹ ہوگسن یونیورسٹی تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی چانسلر اور سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایم ڈی و سی ای اوڈاکٹر ارم آفاق، وائس چانسلر ڈاکٹر شکیل احمد خان ، ڈائریکٹر سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق امین، ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن تھارانی ، رکن بورڈ آف گورنرز علی نقوی ، معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی ، رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ودیگر بھی موجود تھے

https://jang.com.pk/news/897522?_ga=2.157107262.400281738.1615724226-322743334.1615724226