سعودی عرب کی معروف صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین کی جدہ آمد پاک میڈیا اووسیز میڈیا فورم کے ارکان سے ملاقات

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کی معروف صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین کی جدہ آمد پاک میڈیا اووسیز میڈیا فورم کے ارکان سے ملاقات
پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیئرمین معروف صحافی عابد شمعون چاند ایک مختصر دورے پر جدہ تشریف لائے. انہوں نے جدہ میں ایک نہایت مصروف دن گزارا عابد شمعون ایک نہایت نڈر، بے باک، سچے بے لوث اور منجھے ہوئے صحافی ہیں، وہ پچھلی چار دہائیوں سے نہایت احسن طریقے سے اپنی صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں. سعودی عرب، بالخصوص ریاض میں پاکستانی کمیونٹی میں انکا ایک خاص مقام ہے.اپنے اس دورے کے آخر میں، ریاض روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان اوورسیز میڈیا فورم جدہ کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی.
پی او ایم ایف کے تمام ممبران نے انہیں ویلکم کیا اور سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی کمیونٹی کے لیئے خدمات پر گفتگو کی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عابد شمعون چاند نے پی او ایم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور پی او ایم ایف کی بہترین صحافتی کارکردگی کو نہایت اچھے الفاظ میں سراہا اور کہا کہ پی او ایم ایف نے نہایت قلیل مدت میں پاکستانی کمیونٹی میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے. اور یہ کہ پی او ایم ایف نے بلا تفریق اور ذاتی پسند نا پسند کو پسے پشت ڈال کر اپنی صحافتی خدمات انجام دیں ہیں.عابد شمعون چاند نے پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مل جل کر کمیونٹی کی خدمت کرنے کا عزم کیا
اس پر تکلف عشائیہ کے بعد عابد شمعون ریاض روانہ ہو گئے روانگی سے قبل انہوں نے پی او ایم ایف کے وفد کو ریاض کے وزٹ کی دعوت دی