ساجد سرہیو فشر مینز کوپرآئیٹوسوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر و الیکشن کمشنر مقرر

چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کی جانب سے اچانک مستعفی ہونے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی ساجد سرہیو کو فوری طور پر سوسائٹی کا ایڈ منسٹریٹر اور الیکشن کمشنر مقرر کردیا ہے۔ساجد سرہیو کو نئی ذمہ داریاں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دی گئی ہیں ،ساجد سرہیو نے کہا ہےکہ سوسائٹی میں کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔