چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات حاصل کرلیے

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات حاصل کرلیے۔

شیری رحمان، فارق نائیک، عبدالغفورحیدری اور مولانا عطاالرحمٰن نے دونوں عہدوں کیلئے کاغذات کے تین تین سیٹ حاصل کیے ۔

اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے بیلٹ پیپر کا سیمپل بھی سیکریٹری سینیٹ سے حاصل کیا

Courtesy Jang