الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

ممبرپنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارمحمد اسلم نے موقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔ جس پر ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے دلائل دیئے آپ کو 3 سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔ درخواست گزار شہری نے موقف میں کہا کہ راجہ بشارت نے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا اور غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نامکمل قرار دیکر راجہ بشارت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔ الیکشن کمیشن 2018 کے پی پی 14 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرائے۔ الیکشن کمیشن نے محمد اسلم کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔

Courtesy Gnn