گریڈ 20 میں ترقی کے بعد ریحان اقبال بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

گریڈ 20 میں ترقی کے بعد ریحان اقبال بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ۔ریحان اقبال بلوچ کا شمار صوبائی حکومت کے سینئر تجربہ کار اور اچھی شہرت کے حامل افراد میں ہوتا ہے ان کا تعلق ایکس پی سی ایس گروپ سے ہے وہ بطور ایڈیشنل سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے اور ان کے پاس ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی تھا گریڈ 20 میں ترقی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری کے بعد جاری ہونے کے ساتھ ہی انہیں ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گریڈ 20 کی آسامی پر مستقل تعینات دی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے سندھ میں بہبود آبادی کے حوالے سے صوبائی محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کی کارکردگی اور اقدامات ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قابل تعریف ہیں دیگر صوبوں کے لئے بھی سندھ کا محکمہ بہبود آبادی ایک روشن مثال ہے سب سے نمایاں بات اس کے شعبہ پروکیورمنٹ کی ٹرانسپرنسی اور میرٹ ہیں اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ۔یہ بات عالمی سطح پر مانی جاتی ہے اور اس کا اعتراف کیا جاتا ہے محکمہ کی شاندار کارکردگی کا سہرا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زاہد علی عباسی اور ان کی پوری ٹیم کے سر جاتا ہے ریحان اقبال بلوچ بھی محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کا تجربہ اور قابلیت محکمے کے لئے مفید ثابت ہو رہا ہے ۔