سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ذائقہ اور معیار کے حوالے سے پاکستانی ” فوڈ کارنر ” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ذائقہ اور معیار کے حوالے سے پاکستانی ” فوڈ کارنر ” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کے معروف صحافیوں سمیت کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حکیم سے کیا گیا بعدازاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت راحیل قریشی نے کہا کہ ریاض میں اپنی نوعیت کے ایک منفرد ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی برداری اپنے ثقافتی ورثہ کو نہیں بھولی اور اس کو دیار غیر میں اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے تقریب سے فوڈ کارنر کے ڈائریکٹر ایاز امین نے کہا کہ ملکی ثقافت اور اعلی معیار کو منفرد انداز میں فروغ دینے کی بھر پور کوشش کریں گئے ہماری مشن اور ویثزن ایک ہی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو اچھا معیاری اور صحت مند کھانا پیش کیا جائے انشاءاللہ کارنر فوڈ ریاض میں ایک اعلی اور معیاری ریسٹورنٹ ثابت ہو گا انہوں نے افتتاحی تقریب میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا
تقریب سے وسیم خان ، طاہر امین ، مبشر انوار ، ندیم شیر اعوان ، امتیاز احمد ، منیر احمد شاد ، جہانزیب امجد ، خرم خان ، کامران ملک اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ہوٹل اپنے معیار اور ثقافت کی پاسداری کرے گا تقریب کے آخر میں ہوٹل کی خوشحالی ترقی اور برکت کے لیے خصوصی دعا کے بعد تمام معزز مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا