ندیم اختر چوہدری کی جانب سے سعودی عرب کے معروف پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

ریاض (ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کی معروف سماجی شخصیت پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر ندیم اختر چوہدری کی جانب سے سعودی عرب کے معروف پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین عابد شمعون چاند صدر وسیم خان نے خصوصی شرکت کی  عشائیہ تقریب سے میزبان ندیم اختر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس کا ایک تقدس ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم جس لگن محنت دلجوئی سے کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی تقریب سے معروف کالم نگار محترمہ تسنیم امجد  نےکہا کہ صحافی برداری بھی سعودی عرب کی ثقافت اور امت کیلئے عوام کے نیک جذبات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں پاکستانی کمیونٹی کے لیے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی بے لوث خدمت   قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ صحافی وہ ہی ہے جو اپنے قلم کی پاسداری کرے انہوں نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب میں میاں امجد اور میاں طارق جنید بھی شریک تھے