کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کا فیصلہ


بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بجلی کے بنیادی یونٹ کے ٹیرف میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی درخواست کی سماعت نیپرا کل 4فروری کو کریگا ،حکومت نے اس سلسلے میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کا فیصلہ کیاہے ، فیصلہ کا مقصد تمام کمپنیوں کے ٹیرف ریٹ کو یکساں کرنا ہے،ای ای سی کے 28 جنوری کے اجلاس میں اس فیصلہ کو ہنگامی بنیادوں میں شامل کرکے بحث کی گئی، ٹیرف میں اضافہ نیپرا میں باقاعدہ سماعت کے بعد کیا جائیگا۔

https://jang.com.pk/news/880464?_ga=2.65740205.2095452094.1612320523-2035121271.1612320522