سندھ کی 22 شوگر ملوں کا فیصلہ

اسلام آباد (حنیف خالد) سندھ کی شوگر ملوں نے 10فروری سے بندش کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم فروری 2021ء کو ڈھرکی شوگر ملز لمیٹڈ کموں شہید کی انتظامیہ نے ایک نوٹس پیر کو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام زمینداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مذکورہ مل اپنے کرشنگ سیزن برائے 2020-21ء کا اختتام انشاء اللہ دس فروری 2021ء کو کر رہی ہے۔ آپ اپنا گنا مقررہ تاریخ سے پہلے پہلے شوگر ملز کو سپلائی کر دیں‘ بصورت دیگر شوگر ملز ذمہ دار نہ ہو گی۔ سندھ کی 22شوگر ملوں نے زمینداروں کو یکم فروری 2021ء کی شام پہلے نوٹس بھجوائے ہیں کہ وہ 10فروری تک اپنا گنا انکی شوگر ملز کو پہنچا دیں اسکے بعد شوگر ملز کو رواں سیزن 2020-21ء کیلئے بند کر دیا جائیگا۔ مقررہ تاریخ تک اپنے گنے کی سپلائی مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے