”کریک مرینا“ 15سالوں سے التوائ کے شکار پرآسائش رہائشی منصوبے کے ذریعے پھر سے معصوم لوگوں کو لوٹنے کی تیاری

”کریک مرینا“ 15سالوں سے التوائ کے شکار پرآسائش رہائشی منصوبے کے ذریعے پھر سے معصوم لوگوں کو لوٹنے کی تیاری
200 سے زائدمتاثرین 3ارب کی ادائیگی کے باوجوداپنی چھت سے محروم : کریک مرینا پرجیکٹ پردومنصوبوں کی افتتاحی تقریب ملتوی
کراچی فروری01, 2021( ) ”کریک مرینا“ ڈی ایچ اے فیز 8کراچی میں زیر تعمیر 15سالوں سے التواءکے شکار پرآسائش رہائشی منصوبے کے 200 سے زائدمتاثرین 3ارب کی ادائیگی کے باوجوداپنی چھت سے محروم اور انصاف کے منتظر جبکہ کریک مرینا پرجیکٹ پردومنصوبوں کی افتتاحی تقریب عملے کے دو افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب ملتوی کردی گئیِ تفصیلات کے مطابق کریک مرینا اپنے متاثرین کی داد رسی کرنے کے بجائے نئے منصوبوں کا آغاز کرنے جا رہا ہے اور ان ضمن میں ایک افتتاحی تقریب جو کہ January 30, 2021 کو منعقد ہونا طے پائی تھی، یہ تقریب عملے میں شامل دو افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب ملتوی کردی گئی، واضح رہے کہ مائن ہارٹ نامی کمپنی کی جانب سے سال2005 میں ڈی ایچ اے فیز 8کراچی میں کریک مرینہ کے نام سے ایک رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، اس وقت سینکڑوں شہریوں نے منصوبے میں فلیٹس کی بکنگ کروائی اور 280 شہریوں نے فی کس2سے 2.5 کروڑ روپے کی رقوم ادا کیں جس سے کمپنی کو اربوں روپے ملے اور دسمبر 2009 میں منصوبہ مکمل کرنے کے سہانے خواب دکھائے گئے مگروعدوں کی تکمیل نہ ہوسکی۔ یہ منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہو سکاِ ذرائع کے مطابق منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کے باعث ڈھائی سو سے زائد شہریوں کے اربوں روپے پھنس گئے ہیں اور کئی متاثرین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ایک عشرے کے دوران یہ اسٹرکچر طوفانی بارشیں اور سمندری ہوائیں برداشت کرتا رہا۔ اتنے طویل وقفے کے بعد کریک مرینہ کی انتظامیہ نے شہریوں سے پیسے بٹورنے کے لیے ایک بار پھر منصوبے کی سافٹ لانچ کی تیاریاں اور مارکیٹنگ شروع کر دی ہے۔ جبکہ 15سال قبل کروڑوں روپے ادا کرنے والے متاثرین تا حال دربدر اور انصاف کے منتظرعدالتوں اور مختلف اداروں میں چکر لگا رہے ہیں جبکہ کریک مرینامنصوبے کے کنسلٹینٹ اسدنے میڈیاکوبتایاکہ منصوبے کی سائیٹ پردوملازمین کوکوروناہونے کے باعث دوپروجیکٹ کی افتتاحی تقریب انتظامیہ کے حکم پرملتوی کی گئی ہے فیومی گیشن کے بعد جلدتقریب منعقدکی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیپشن
کراچی ، ڈی ایچ اے فیز 8کراچی میں زیر تعمیر 15سالوں سے التواءکے شکاررہائشی منصوبے کی افتتاحی تقریب ملازمین میں کورونا پھیلنے کے باعث ملتوی کردی گئی