سجاول کے قریب چوروں نے گھرکا صفایاکردیا۔


سجاول: سجاول کے قریب چوروں نے گھرکا صفایاکردیا۔ رپورٹ کے مطابق سجاول کے قریب گوٹھ پیرعلی قطب میں نامعلوم چوروں نے گھرکا صفایاکردیا، گھرمیں موجود سلائی مشینیں، اور قیمتی سامان چوری کرلئے جبکہ گھرمیں رکھی ہوئی آٹے سے بھری ہوئی دیگ بھی اٹھاکر فرار ہوگئے ، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے ، علاقے میں چوری اور مجرمانہ سرگرمیوں کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے جبکہ آئے دن چوری ہونے والی موٹرسائکلوں کی شکایات پر کوئی سدباب نہ کیاگیاہے شہریوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے مسروقہ سامان کی واپسی کا مطالبہ کیاہے