سجاو ل: سربراہ پی ڈی ایم و قائد جمیعت مولانافضل الرحمان آٹھ فروری کو سجاول پہونچیں گے اور نوفروری کو سجاول سے ہزاروں گاڑیوں کے ایک بہت بڑے قافلے کی قیادت


سجاو ل: سربراہ پی ڈی ایم و قائد جمیعت مولانافضل الرحمان آٹھ فروری کو سجاول پہونچیں گے اور نوفروری کو سجاول سے ہزاروں گاڑیوں کے ایک بہت بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں پہوچیں گے ان کے شایان شان استقبال کے لئے کارکنان کی بھرپورتیاریاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں جمیعت علمائے اسلام تعلقہ سجاول کے عمومی اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندہ کے نائب امیرمولانامحمد صالح الحداد نے تعلقہ سجاول کے تایم یونٹوں کے عاملہ اراکین سے اپنے خطاب میں کہاکہ باطل کی کوشش ہے کہ مساجد ، مدارس اور دین کے کام کرنے والوں کو ختم کیاجائے ، مولانافضل الرحمان باطل قوتوں کے ساتھ برسرپیکارہیں ،باطل کے خلاف جنگ میں ہم شوق شہادت اور جذبہ جہاد کے ساتھ لڑیں گے ، موجودہ دور میں حق کے لئے جلسے جلوس بھی عین جہادہے ،انہوں نے کہاکہ ہماری خوشنصیبی ہے کہ مولانافضل الرحمان سجاول سے قافلے کی قیادت کریں گے ، کارکنان بھرپورتیاری کریں ، اور نوفروری کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوں ، اجلاس میں مولاناانور سومرو، مولاناغلام حسین میمن ، مولانااشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اور کارکنان کو نوفروری کےحیدرآباد میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاری کے علاوہ پانچ فروری کو سجاول میں یوم یکجہتی کشمیرریلی میں بھرپور شرکت کی ہدیات دیں ۔