کم قیمت میں تعمیر نامساعد حالات رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

کم قیمت میں تعمیر نامساعد حالات رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری
مکان کی تعمیر ایک ماہ میں ہونا،ناقابلِ یقین کارنامہ ہے، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی
کم قیمت میں مکان کی تعمیر نامساعد حالات رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے، جامعہ این ای ڈی کا سینٹر فار افورڈیبل ہاؤسنگ اینڈ سسٹینیبل بلٹ انوارمنٹ وزیراعظم پاکستا ن کے وژن کی معاونت کررہا ہے جس سے عوام کو رہنے کی بہتر سے بہتر سہولتیں میسر آتی رہیں گی۔ اِن خیالات کا اظہار وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری، شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی،نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈڈیولپمنٹ کے چیئرمین لیفٹنٹ جزل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر،چیئرمین پرائم منسٹر ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی،چیئرمین اے آر این زیڈ سید زکاء الدین اور سی ای او ایچ ایچ ٹیکنو فیب علمدار حسین نے جامعہ این ای ڈی کے تحت ”افورڈیبل لو کاسٹ ماڈل ہوم“کے افتتاح کے موقع پر کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آن لائن پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ
کم قیمت میں مکان کی تعمیر نامساعد حالات رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے،افورڈیبل ماڈل ہوم جامعہ این ای ڈی،اے آر این زیڈ ورلڈ وائڈ کینیڈااور ایچ ایچ ٹیکنو فیب کی یہ کاوش قابل تعریف ہے جس سے غریب افراد کو بہتر زندگی دے جاسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ این ای ڈی کا سینٹر فار افورڈیبل ہاؤسنگ اینڈ سسٹینیبل بلٹ انوارمنٹ وزیراعظم پاکستا ن کے وژن کی معاونت کررہا ہے جس سے عوام کو رہنے کی بہتر سے بہتر سہولتیں میسر آتی رہیں گی۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے جرسی پری کاسٹ چیئر (جے پی سی) پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد کا کہنا تھاکہ جامعات کی سطح پر یہ پہلا ماڈل گھر ہے جولائٹ گیج اسٹیل سے تعمیر کیا گیا ہے جو لوکل انڈسٹری، لوکل مٹیریل سے بنا ہے اور اس کی مینوفیکچرنگ بھی پاکستان کی ہے جب کہ اس کی تعمیر قریبا ً ایک ماہ میں ممکن ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پرائم منسٹر ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے نیا پاکستان افورڈیبل ہاؤسنگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ این ای ڈی پہلی جامعہ ہے جس نے افورڈیبل ہاؤسنگ اینڈ سسٹینیبل بلٹ انوارمنٹ کے لیے ”سینٹر“بنایاجب کہ لائٹ گیچ اسٹیل سے بنے اس مکان کی ناصرٖف قیمت قابلِ خرید ہے بلکہ اس کی تعمیر بھی ایک ماہ میں ممکن ہونا ایک ناقابلِ یقین کارنامہ ہے۔