ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

کرا چی (2جنو ری 2020) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نمبر 2021/1 بیک وقت ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی (چیئر)، کیپٹل آفس اسلام آباد، ریجنل آفس لاہور، ریجنل آفس کوئٹہ، اور ریجنل آفس پشاورمیں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک ساتھ منعقد ہوا جس کی صدارت میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے کی۔میاں ناصر حیات مگو ں صدر ایف پی سی سی آئی کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں اپنی کوششوں میں کامیابی عطا کی ہے ہم سب کاروباری برادری اور اپنے ادارے کے ساتھ مخلص ہیں اور کاروبار ی برادری کی ترقی اوراس کے مفاد ات کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے ادارے کا نام بلند کریں گے۔ انہوں نے نو منتخب سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم اور نو منتخب نائب صدور اطہر سلطان چاؤلہ، محمد حنیف لاکھانی، چوہدری محمد سلیم، محمد عارف یوسف جیوا، عدیل صدیقی، محمد زاہد شاہ، راجہ محمد انور، ناصر خان، فرزانہ علی احمد، اور محمد نواز کو ان کی کامیابی پرمبارکباد دی۔ خالد تواب نے تین اپوزیشن ای سی ممبران کے ہمراہ اجلاس سے واک آؤٹ کیا جبکہ نومنتخب نائب صدور محمد عارف یوسف جیوا، محمد نوازاور عدیل صدیقی نے اجلاس میں کھلے دل سے شرکت کی، صدر میاں ناصر حیات مگوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ مشترکہ طور پر کام کریں گے اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایگزیکٹو کمیٹی کے مکمل ہاؤس نے تمام ایجنڈا نکات اور انتخابی نتائج کی متفقہ طور پر تصدیق کی اور ایف پی سی سی آئی کے بانی طارق سعید اور سابق صدر میاں انجم نثار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کبھی بھی ایف پی سی سی آئی کو مضبوط بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی اور ہم اسی توانائی اور جوش کے ساتھ کام کریں گے جو سابق صدر میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم نے بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے دکھایا تھا۔

سید مسعود عالم رضوی
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی