آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس 31دسمبر 2020کو ختم ہوچکا،

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس 31دسمبر 2020کو ختم ہوچکا، پی ٹی آئی کو علم ہے کہ جزائر آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں لانے کے لئے ان کے پاس اکثریت نہیں اور نہ ہی متنازعہ آرڈیننس پر ان کےاتحادی انکا ساتھ دینگے اب جزائر آرڈیننس کو ختم کیا جاناچاہیئے جزائر سےمتعلق غیر آئینی آرڈیننس ستمبر 2020کو جاری کیاگیا آئین دشمن وفاقی حکومت نے آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا، سندھ حکومت کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز میڈیا سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ناکام اور نکمی جمہور دشمن آئین شکن وفاقی حکومت ہے امید ہےکہ اب وفاقی حکومت اپنی کارکردگی پر توجہ دےگی انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 1853کا جیل ایکٹ نافذ ہے سندھ میں جیل اور قیدیوں سےمتعلق نیا پروگریسو قانون بنایاگیا ہے سندھ حکومت نے جیل سےمتعلق نئے قانون پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے مروجہ جیل قانون کےتحت سندھ حکومت نے آٹھ بیمار سزا یافتہ قیدیوں کو چار ماہ کے لئے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم نے جیل کا قانون بناکر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے سندھ اسمبلی کا اجلاس چھ جنوری کو بلایاگیاہے سندھ حکومت نے سینتھٹک ڈرگس کےاستعمال پر سزا کا قانون بھی بنایا ہے آئس اور دیگر نئے قسم کے نشے پر نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرکےسزا ہوسکےگی سندھ کی جیلوں میں زیر سماعت مقدمات میں گرفتارقیدیوں کی بڑی تعداد ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ ہم کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لارہے ہیں ایف آئی آر کا مطلب گرفتاری نہیں ہوتا پاکستان میں عدالتوں نےمقدمات وگرفتاری سےمتعلق اصول وضع کیے ہیں پولیس گرفتاری تب کرےجب ٹھوس شواہد ہوں ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتاری نہیں ہونی چاہیے کرمنل جسٹس سسٹم کےحوالے سےترامیم جلد کابینہ اور پھر اسمبلی میں لارہے ہیں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف عدالت کی اجازت سے پاکستان سےباہر علاج کی غرض سے گئے ہیں وہ کب واپس آئیں گے وہ خود زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں پی ٹی آئی نے ووٹ لینے کی خاطر اسٹیل مل سےمزدورں کےساتھ وعدے کیےاب حکومت میں آگئے ہیں تو اسٹیل مل کےمزدورں کاساتھ دینےکےبجائے انہیں بیروزگار کررہے ہیں ہم مزدور دشمن پالیسی کو چلنے نہیں دینگے پی ٹی آئی کی اے ٹی ایمز کو اسٹیل مل کی زمین پر چائنہ کٹنگ کرنے نہیں دینگے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اسٹیل مل کے مزدوروں کے متعلق وزیراعلی نے کمیٹی بنائی ہے اگلے ہفتے وفاقی حکومت کوخط لکھیں گے اسٹیل ملزکی زمین کسی اے ٹی ایم کودینے نہیں دیں گے پی ڈی ایم نے ثابت کیا کہ جمہوریت کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ہم سیاسی مخالفین کے لئے کھلا میدان نہیں چھوڑینگے یہ طے ہےکہ عمران خان کی حکومت سےعوام کی جان چھڑانے کے لئے ہر طریقہ کار اختیار کرینگے وفاقی وزرا ٹوئٹر سے باہر نکل کر عوام کے لئے کام کریں تو ملک اور عوام کا کچھ بھلا ہوگا ورنہ جوں کا توں رہیگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جزائر سےمتعلق غیر آئینی آرڈیننس ستمبر 2020کو جاری کیاگیا آئین دشمن وفاقی حکومت نے آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس 31دسمبر 2020کو ختم ہوچکاہے پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ جزائر آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں لانے کے لئے ان کے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے پی ٹی آئی کو یہ بھی علم ہے کہ آرڈیننس پر ان کےاتحادی بھی انکا ساتھ نہیں دینگے اب جزائر آرڈیننس کو ختم کیا جاناچاہیئے۔