بابر اعظم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کے حوالے سے پھر بڑی خبر آئی ہے کہ وہ ابھی تک اپنی انجری سے ریکور نہیں کر پائے جس کی وجہ سے انہیں مزید آرام کرنا ہوگا اور ان کی انجری کا نقصان پاکستان ٹیم کو برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ اتوار سے شروع ہونے والے کرائسٹ چرچ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے ۔بابراعظم کا شمار اس وقت دنیائے کرکٹ کے انتہائی بااعتماد کامیاب اور زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین میں ہوتا ہے وہ پاکستان کے سب سے بڑے سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں یاد رہے کہ بابر اعظم نے 29 اننگز میں 56 سے زیادہ کی اوسط کے ساتھ 1242 رنز اس سال ٹی ٹوئنٹی میں بنائے جو سال میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور ہے

سال 2020 کے وہ بہترین کھلاڑی ثابت ہوئے ۔
ٹیسٹ میچوں میں ان کی ایوریج 67 رن سے زیادہ اور ون ڈے میچوں میں ان کی ایوریج 110 رنز سے زیادہ جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ان کی ایوریج 56 سے زیادہ رہی