مہنگے انڈوں سے لوگ پریشان، قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

مہنگے انڈوں سے لوگ پریشان، قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

سردی کے بڑھتے ہی انڈوں کی قیمت میں اضافہ تو عام سی بات ہے لیکن لوگ اس بات سے بھی پریشان ہیں کہ آخر قیمت کیوں بڑھے جا رہی ہے؟تاہم اس حوالے سے ایگری فورم پاکستان کے صدر ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ ”انڈوں کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے تھی کیونکہ نا ہی پیداوار کم ہوئی اور نہ اسے کورونا نے متاثر کیا”۔انہوں نے کہا کہ ”قیمت میں اضافے کی صرف ایک وجہ ہے کہ صوبوں کے اندر بیٹھے افسران پر وزراء کا کنٹرول نہیں ہے اور چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں
ہے، جس کا فائدہ پولٹری کا کاروبار کرنے والے اٹھا رہے ہیں”۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ ”سالانہ 3 ارب انڈوں کی پاکستان میں کھپت ہے، اس سال اگرچہ انڈے کم استعمال ہوئے لیکن تاجروں نے سپلائی روک کر مصنوعی قلت کو جواز بنا کر قیمتیں 100 روپے سے 200 روپے پہنچا دیں جبکہ کروڑوں روپے اضافی کمائے”۔