بابر اعظم نے پی سی بی ایوارڈز 2020ءکا میلہ لوٹ لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2020ء کیلئے 12 ایوارڈز کا اعلان کر دیا، بابر اعظم دو ایوارڈ لے اڑے، محمد رضوان سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی قرار پائے تو فواد عالم کی اننگز کو سال کی بہترین اننگز قرار دیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے ایوارڈز کے اعلان میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سال 2020ء کے دو ایوارڈ اپنے نام کیے، انہیں پہلا ایوارڈ ’موسٹ ویلیو ایبل پلئیر‘ اور دوسرا ایوارڈ ’وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر ‘ دیا گیا۔
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا قرعہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے نام رہا، جبکہ 10 سال بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے فواد عالم نے شاندار اننگز کھیل کر انفرادی کارکردگی کے ایوارڈ کے حقدار بنے
فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا ، ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا جبکہ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا
ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا جبکہ عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔
آصف یعقوب سال ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بہترین امپائر قرار دیے گئے، سوپر لیگ فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوئے اس لئے ایونٹ کو کارپوریٹ اچیومنٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا
اس کے علاوہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان پر قومی کھلاڑیوں نے بنگلادیش کے ڈریسنگ روم میں جاکر ان کا شکریہ ادا کیا اس اقدام پر اس ٹیم کو اسپٹ آف دی ائیر قرار دیا گیا