امیچرز گالف: 16 سالہ عمر خالد نے پہلی مرتبہ لیڈ بورڈ پر قبضہ جمالیا

60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں 16 سالہ نوجوان عمر خالد نے پہلی مرتبہ لیڈبورڈ پر قبضہ جمالیا، سلمان خان بھی لیڈر بورڈ پر ان کے ہمراہ ہیں، ایونٹ میں لیڈیز گالفر بھی ایکشن میں آگئیں۔

کراچی کا سرد موسم بھی گالفرز کا جوش کم نہ کرسکا، نیشنل امیچرز چیمپئن شپ میں گالفرز کے درمیان بھرپور ایکشن دکھائی دیا، نوجوان گالفرز ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوششوں میں لگے رہے۔

کھیل کے دوسرے دن 16 سالہ پلئیر عمر خالد نے لیڈربورڈ پر قبضہ جمایا تو سلمان خان بھی کھیل کے اختتام تک لیڈر بورڈ پر پہنچ چکے تھے، دونوں پلئیر مشترکہ طور پر 148 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں، پہلے دن کے ٹاپ پلئیر منصور تیلی اور دفاعی چیمپئن عمر کھوکر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں
ایونٹ میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ملک بھر سے آئی ویمنز پلئیر کہتی ہیں گالف کیلئے کراچی کا موسم آئیڈیل ہے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر غضنفر عباس کہتے ہیں کہ کورونا کے حالات نے مشکل ضرور ڈالی ہے لیکن گالفرز کے حوصلے ماند نہیں پڑے۔

قومی چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں سندھ اے کا پلڑا بھاری ہے جبکہ فیڈرل نے بھی اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے