ڈپٹی کمشنر ملیر اور کورنگی – سبزیاں تلف کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم


سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ندی سیوریج کے پانی سے دوبارہ سبزیاں اگانے سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور کورنگی کا سبزیاں تلف کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے رپورٹ طلب کرلی

ملیر ندی سیوریج کے پانی سے دوبارہ سبزیاں اگانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیاسندھ ہائیکورٹ نے ملیر ندی سیوریج کے پانی سے دوبارہ سبزیاں اگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں گندے پانی سے اگائی گئی سبزیاں روزانہ کراچی کی مارکیٹوں میں لائی جاتی ہیں ڈپٹی کمشنر ملیر اور کورنگی اس وقت کچھ سبزیاں تلف کردی تھیں اب پھر سے گندے پانی سے ملیر ندی میں سبزیاں اگائی جارہی ہیں جسٹس عمر سیال نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ انسانی زندگیوں کے لیے اچھا کاز لے کر عدالت آئے ہیں سیوریج اور فضلے کے پانی سے سبزیاں اگانا انتہائی خطرناک ہےعدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور کورنگی کا سبزیاں تلف کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے رپورٹ طلب کرلی