ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی جاری

لاہوریکم جنوری 2021ء
امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ سال 2020ءپاکستان کے عوام کے لئے بہت بھاری ثابت ہوا۔ ملک کی باگ دوڑ مافیاز کے ہاتھ میں رہی جنہوں نے چینی ، آٹا، پیڑول غائب کرکے اربوں کما ئے اور ملک کو لوٹا۔35لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوئے۔پور۱سال اسمبلیوں میں قانون سازی کی بجائے گالی گلوچ ہوتی رہی۔ ایک طرف کرونا دوسری طرف حکمرانوں کی نااہلی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنائے رکھی۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیںدونوںامریکی غلامی پر راضی ہیں۔ قوم نے تینوں بڑی جماعتوں کے ادوار دیکھ لیے۔ےہ پارٹیاں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے کلبز ہیں۔ جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمان اور ملک کو قرآن وسنت کا نظام دینا چاہتی ہے۔ دعاگو ہوںکہ2021ءقومی اتحاد و اتفاق کا سال ہو۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے فیصل آباد میں صوبائی امیر وسطی پنجاب جاویدقصوری اور ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں صرف چینی ،آٹا ، پیڑول اور ڈرگ ما فیاز نے تر قی کی جب کہ غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہاہے۔تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کی گئی۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی جاری رہی۔ اس وقت بھی آئی ایم ایف کے لوگ اسلام آباد میں بیٹھے ہیں اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے حکومت پر دباﺅ ڈال رہے ہیں۔ وہ یہی چاہتے ہیں کہ حکومت عوام کی گردنوں کو مروڑے رکھے اور ظلم کا نظام جاری رہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں جاگیر دارانہ اور آمرا نہ نظام ہی جاری رہنا تھا توہمارے آباﺅ اجدادکی قربانیوں کا کیا فائدہ ہوا جنہوں نے قائد اعظمؒ کی قیادت میں اس ملک کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے انگریز سے آزاد کروایا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی پالیسیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ عوام نے تینوں پارٹیوں اور فوجی آمروں کے ادوار دیکھ لیے سب نے استعماری نظام کو جاری و ساری رکھا اور ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ حکمران پارٹیاںجاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے کلبز ہیں جو انہی کے فائدے کے لیے فیصلے کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمان ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ ملکی مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ہے۔ جماعت اسلامی آئے گی تو قرآن و سنت کی روشنی میں سرمایہ دارانہ اور سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔ کشمیر کی آزادی کیے لیے فیصلہ کن اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں مشکل کے ا س دور میں جماعت اسلا می نے جا گیر دارانہ آمرانہ پالیسیوں کے خلاف تحریک کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہ آزمائیں اور جماعت اسلا می کا ساتھ دیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، سا بق ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا فیصل آباد میں لارڈ میئر کے امیدوار ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ 2021ءقومی اتحاد و اتفاق کا سال ہو، پاکستان کی ترقی کا سال ہو اور عوام کرونا وائرس سے نجات پائیں۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان