اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سکھر زون ٹیم کے ڈی ایچ او گھوٹکی اور ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور ماتھیلو پر چھاپے

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سکھر زون ٹیم کے ڈی ایچ او گھوٹکی اور ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور ماتھیلو پر چھاپے

چھاپے دواؤں کی خریداری میں مبینہ خرد برد کی شکایات پر مارے گئے۔

کراچی۔ یکم جنوری۔ صوبائی وزیر برائے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر صوبے بھر میں کرپشن کے خلاف جاری مہم کے دوران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سکھر زون کی ٹیم نے اسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر عبد الحق قریشی کی سربراہی میں کا ڈی ایچ او گھوٹکی کے دفتر اور ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور ماتھیلو پر چھاپے مارے۔ چھاپے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں مارے گئے۔ واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن سکھر زون کو ڈی ایچ او گھوٹکی اور ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دواؤں کی خریداری میں مبینہ خرد برد کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ ان چھاپوں کے دوران دواؤں کی خریداری کا دو سالہ ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مشیر نامہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث تمام عناصر کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے۔