ایکسائز پولیس کی کارروائی۔ 12 کلو گرام چرس برآمد۔ ایک ملزم گرفتار۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ہر سطح پر جاری رکھی جائے۔ مکیش کمار چاؤلہ

کراچی۔ یکم جنوری۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایکسائز انسپکٹر ضیاء السلام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خیر بخش نامی ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کو زرعی کالج شکارپور روڈ جیک آباد کے قریب سے گرفتار کیا گیا
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزم رتوڈیرو گاؤں جمعہ آگم کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں افسران کو ہدایت دی ہے کہ
منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی جاری رکھیں کیونکہ منشیات نوجوان نسل کے لئے زہر قاتل ہے اور منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
—————————————