سعودی عرب میں مکتبہ دارالسلام کے مدیر عبدالمالک مجاہد کے صاحبزادے  عبدالرحمن مجاہد کے دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی

ریاض (   ثناء بشير   ) سعودی عرب میں مکتبہ دارالسلام کے مدیر عبدالمالک مجاہد کے صاحبزادے  عبدالرحمن مجاہد کے دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلی سعودی شخصیات کے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت کیمونٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ عبدالمالک مجاہد کے سمدھی چوہدری خالد محمود وڑائچ سمیت دونوں اطراف کے قریبی عزیز بھی دعوت ولیمہ کی رونق دوبالا کرنے کے لئے پہنچے تھے اس موقعہ پر اہم سعودی شخصیات، سفارتی افسران اور کیمونٹی ممبران کی جانب سے عبدالمالک مجاہد کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی گئی جبکہ دولہے عبدالرحمن مجاہد کو بھی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے ہر مبارکباد کے علاوہ ڈھیروں دعاوں سے نوازا گیا جبکہ عبدالمالک مجاہد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں عزیزوں ،رشتے داروں اور قریبی دوستوں کی بدولت جو اپنائیت کا احساس ہوتا یے اسکو بیان نہیں کیا جاسکتا ہے دارالحکومت ریاض میں کیمونٹی ہمیشہ سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ملکر ایک دوسرے کی خوشیوں کو دوبالا کرتی آئی ہے ہم سعودی عرب کے بھی مشکور ہیں جس کے شہری ہماری خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں