قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ موجودہ وقت میں مسائلوں کا شکار ہے۔


کراچی (پ ر) قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ پر سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے آفس میں سینئر نائب صدر عبدالرحیم شاھ کی سربراہی میںاہم اجلاس ہواجس میں نائب صدر حمید بلوچ ،جنرل سیکریٹری محمد اعظم بٹ،جوائنٹ سیکریٹری راشد بندھانی،ایگزیکیوٹو کمیٹی کے چیئر مین امین بلوچ ،ایگزیکٹو ممبر عرفان میمن،نعمان پٹنی اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرک اسٹینڈ اور ٹرانسپورٹرزکے موجودہ مسائلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل مسائل سامنے آئے:
1) حبیب بینک سائٹ ایریا سے ماڑیپور روڈ کو نئے سرے سے بنایا جائے۔حالیہ بارشوں سے روڈ کی حالت خراب ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ہیوی وہیکل حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔
2)کسٹم حکام سے بات چیت کر کے کسٹم سے متعلق قوانین کی ایک کاپی ٹرانسپورٹرز کو دی جائے تاکہ سامان بک کرانے میں پریشانی نہ ہو۔کسٹم افسران چیکنگ کے وقت کسی بھی ٹرانسپورٹ تنظیم کا نمائندہ ساتھ رکھے۔
3)ٹرک اسٹینڈسے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائےجس کی وجہ سے آئے دن ٹریفک جام رہتی ہے۔
4)ٹرک اسٹینڈ پر قبضہ مافیا سرگرم ہو چکی ہے جس کو روکنے والا کوئی نہیں۔ سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن نے تمام متعلقہ اداروں کو خطوط بھی بھیجے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
5)ٹرک اسٹینڈ میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔ٹرک اسٹینڈپر روڈ کی تعمیرات، سیورج کی لائنیں اور اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں۔
6)بلدیہ عظمہ ٹرک اسٹینڈ پر صفائی کے لئے خاکروب کا بندوبست کرے۔
7)کانٹوں پر ایکسل لوڈ کی پابندی برقرار رکھی جائے جوکہ پورے پاکستان میں ایک جیسی ہو۔
8)ہائی ویز پر چلتی گاڑیوں سے سامان چوری کے خلاف کاروائی کی جائے۔
9)ٹول پلازہ ٹیکس میں آئے دن اضافہ کیا جا رہا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے ٹرانسپورٹرز کی برداشت سے باہر ہے۔
10)ناردرن بائی پاس کا روڈ چوڑا کیا جائے اور اس پر پولیس چوکیاں قائم کی جائیں تاکہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے ٹرانسپورٹرز محفوظ ہو سکیں۔
11)ڈرائیونگ لائسنس کا دفتر ٹرک اسٹینڈ پر قائم کیا جائے تاکہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹروں کو باآسانی لائیسنس مل سکے۔
12) ٹرک اسٹینڈ پر چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پولیس اہلکاروں کی پیٹرولنگ کروائی جائے۔
13)ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائےکیونکہ ٹرانسپورٹرز حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
14)ٹرک اسٹینڈ پر آنے والی سوزوکیوں ۔بسوں ،ٹرکوں ،موٹرسائیکلوںاور کاروں کو ٹریفک پولیس کے اہلکار کاغذات مکمل ہونے کے باوجود روڈ کے بیچ میں روک کر پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیںجس کی وجہ سے ایک تو ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور دوسرا ٹرانسپورٹرز کو بغیر وجہ کے بھتہ دینا پڑتا ہے۔
15)حادثات کی صورت میں شاہراہوں پر حکومت کی امداد اور تعاون ہونا چاہیے۔
16)ٹرک اسٹینڈ پر فائر بریگیڈ اسٹیشن موجود ہے مگر اس میں ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیاں موجود ہی نہیں ہوتیں۔
17)شاہراہوں کو موٹروے کا درجہ دیا جائے اور موٹروے کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔
18)ٹرک اسٹینڈ پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔
19)ثالث عدالت قائم کی جائے تاکہ ایکسیڈنٹ وغیرہ کے معاملات کا جلد ازجلد فیصلہ ہو سکے۔
20) FIRمیں پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہو۔
21)حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس ٹرانسپورٹرز ادا کرتے ہیں اس لئے حکومت کی طرف سے خصوصی مراعات دی جائیں۔
22)تمام گاڑیوںکے کاغذات ایک ہی دفتر سے بنائے جائیں اور تمام صوبہ جات کے پرمنٹ اسی دفتر سے جاری کیا جائے۔
23)ڈیزل اور پیٹرول پر حکومتی لیوی ختم کی جائے تاکہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت کم ہو سکے۔
24)شاہراہوں پر 24 گھنٹے ایمبولینس سروس،کرین اور ضروری سامان کا بندوبست کیا جائے تاکہ حادثات کی صورت میں بروقت کام آسکے۔
25)ٹرک اسٹینڈ کے متعلق شکایات درج کروانے اور اسکا ازالہ کرنے کے لئے گریڈ22 کے افسران مقرر کئے جائیں۔
26)ٹرانسپورٹرزکے لئے بجلی کے بل میں سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔
27)انکم ٹیکس ڈیپارٹمینٹ کے ظلم سے ٹرانسپورٹرز کو بچایا جائے۔
28)تمام ٹرانسپورٹر حضرات کی رہائش کے لئے رہائشی کالونی منظور کی جائے۔
29)بجٹ میں ٹرانسپورٹرز کی شفارشات پر بھی نظر رکھی جائے اور ٹرانسپورٹرز سے مشاورات کی جائے۔
30)ٹرک اسٹینڈ گیٹ نمبر 1 اور 6 پر دو پانی کے ٹینک ہیں جن کی حالت مخدوش ہو چکی ہےجو کبھی بھی حادثے کا شکار بن سکتے ہیںان کی مرمت کروائی جائے۔
31)ٹرک اسٹینڈ کی باؤنڈری وال بنائی جائے اور 6 آہنی گیٹ نسب کئے جائیں۔
32)ٹرک اسٹینڈ کے نقشے کے مطابق ریپئرنگ پلیٹ فارم، لوڈنگ پلیٹ فارم ،KMCآفس ،سیوریج کا پمپنگ اسٹیشن بمع موٹر ،پینے کے پانی کاپمپنگ اسٹیشن بمع موٹر ،ڈاکخانہ ،چوکیدار کا کمرہ،کمیونیٹی حال وغیرہ تھے جو ابھی موجود نہیں ہیں اور قبضہ مافیا کا شکار ہو چکے ہیں۔
33)ٹرک اسٹینڈ پر بہت سے لوگوں کے پاس غیرقانونی لیزیں تہیں جب اینٹی کرپشن نے آپریشن کیا تو ان لوگوں نے پیسے دے کر اپنا اپنا نام فیک لیز کی لسٹ سے نکلوایا ۔ان پر ایکشن لیا جائے۔