رانجھے کی ہیر دنیا سے روٹھ گئی ۔اداکارہ فردوس کے انتقال پر فلمی حلقوں میں گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار


رانجھے کی ہیر دنیا سے روٹھ گئی ۔اداکارہ فردوس کے انتقال پر فلمی حلقوں میں گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار
فردوس انتقال کر گئیں


لیجنڈ ہیروئن پنجابی فلموں کی سپر سٹار اداکارہ فردوس برین ہیمرج کی وجہ سے فوت ہوگئیں 170 فلموں میں ہیروئین کا کردار ادا کیا ، آپ نے فلم ملنگی(ماہی وے سانوں بھل نہ جاویں) سے شہرت حاصل کی، اور شہرہ آفاق فلم ہیر رانجھا میں ہیر کا کردار ادا کر کے اداکاری کی دنیا میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئیں ! فردوس کی عمر 71 برس تھی
گزشتہ ماہ ہیررانجھا کی ریلیز کو پچاس برس پورے ہو گئے ہیں
فردوس نے دو شادیاں کیں پہلی شادی سپرسٹار پنجابی ہیرو اکمل اور دوسری شادی فلمساز اداکار اعجاز درانی سے کی اعجاز درانی سینما اونر اور ملکہ ترنم کے خاوند بھی تھے اور دوستی شعلے اور ہیررانجھا جیسی سیکڑوں ہفتے چلنے والی فلمیں تخلیق کیں