ہانیہ عامر کے نام کے پیچھے چھپی کہانی کیا ہے ؟

پاکستانی ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ہانیہ عامر آج کل سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، کہیں اُن کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں تو کہیں اُنہیں تنقید کا سامنا ہے۔

ہانیہ عامر تنقیدی کمنٹس سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی بار اپنی پریشانی کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ہانیہ عامر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ہے وہ کسی جھولے میں بیٹھی ہوئی ہیں اور اور اُن کے چہرے پر سورج کی شعائیں پڑ رہی ہیں جس میں وہ مزید خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

انسٹا صارفین کی جانب سے ہانیہ کی اس تصویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اس ’ سَن کِسڈ سیلفی‘ میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں
ہانیہ عامر کی تصویر پر ایک انسٹا صارف کی جانب سے کمنٹ باکس میں پوچھا گیا ہے کہ ’اُن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے یوزر نیم کے پیچھے کیا کہانی ہے۔‘

جبکہ ایک انسٹا صارف کا کہنا تھا کہ ’ ہانیہ عامر کو اتنا خوبصورت نظر آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یوزر نام ’ہانیہ ہی ہی آفیشیل‘ ہےجس سے متعلق مداح جاننا چاہتے ہیں کہ ہانیہ نے اپنے نام کے ساتھ ہی ہی کیوں لگایا ہوا ہے۔