فتح محمد برفت ایک مرتبہ پھر سرخرو ۔عدالت میں اپنا مقدمہ جیت گئے ۔وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کے عہدے پر بحال ۔حکومت اور مخالفین پر یشان پریشان ,طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔


فتح محمد برفت ایک مرتبہ پھر سرخرو ۔عدالت میں اپنا مقدمہ جیت گئے ۔وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کے عہدے پر بحال ۔حکومت اور مخالفین پر یشان پریشان ,طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

سندھ حکومت نےعدالتی حکم پر سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر فتح محمد برفت کو عہدے پر بحال کردیا، جمعرات کو سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر فتح محمد برفت کو عہدے پر بحال نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ڈائریکٹر یونیورسٹیز عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں، دو ہفتے تک بحال کیوں نہیں کیا،سیکریٹری یونیورسٹیز نے بتایا کہ وزیراعلی ٰسندھ مجاز اتھارٹی ہیں ان کے حکم کا انتظار تھا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ سن لیں جب عدالت فیصلہ کردے تو وزیراعلیٰ کا حکم کچھ نہیں ہوتا عدالت کے حکم کے بعد وزیراعلیٰ، وزیراعظم کا حکم ختم ہوجاتا ہے تاہم آئندہ کے لیے یہ آبزرویشن سمجھ لیں،درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ حکومت کے وکیل نے 24 نومبر کو فتح محمد برفت کی معطلی اور رخصت پر بھیجنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا مگر فتح محمد برفت کو تاحال اپنے عہدے پر بحال نہیں کیا گیا،

سندھ حکومت نے وائس چانسلر پر کرپشن الزامات سے متعلق جو انکوائری کمیٹی بنائی ہے وہ غیر قانونی ہے،اس میں جونیر افسران تعینات کیے گئے، وزیر اعلیٰ کی منظوری سے وائس چانسلر فتح برفت کو معطل کر دیا تھا۔